حکومت ودہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ تاجروں کی خواہشات کے مطابق حل کرے ‘ لاہور چیمبر

منگل 3 نومبر 2015 20:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد نے حکومت پر زور دیا ہے کہ بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ تاجروں کی خواہشات کے مطابق حل کرے کیونکہ تاجر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جن سے حکومت کو بھاری محاصل ملتے ہیں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ بینکوں سے لین دین پر ٹیکس کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنا بہت ضروری ہے تاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت معاشی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے، حکومت اور تاجر برادری کے درمیان کسی قسم کی محاذ آرائی ملک کے مفاد میں نہیں ہے ۔

شیخ محمد ارشد نے کہا حالات کے پیش نظر بہتر یہی ہوگا کہ بینکوں سے لین دین پر ٹیکس عائد کرنے کے بجائے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے کوئی اور مکینزم وضع کیا جائے تاکہ تاجروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا اور ملک میں کاروبار دوست ماحول یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت حکومت اور تاجروں کے درمیان کسی محاذ آرائی کی متحمل نہیں ہوسکتی لہذا حکومت اس معاملے کا کوئی ایسا بہترین حل نکالے جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں سے لین دین پر ٹیکس عائد کرکے حکومت نے ٹیکس وصولیوں میں اضافے کی کوشش کی ہے لیکن اس کا فائدہ ہونے کے بجائے الٹا نقصان ہورہا ہے کیونکہ متعلقہ اداروں کے پاس فائلرز اور نان فائلرز کے درمیان فرق جاننے کے لیے قابل اعتماد ڈیٹا موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے تاجروں نے بینکوں سے لین دین سے گریز کرنا شروع کردیا ہے جس کا نقصان بینکنگ سیکٹر کو ہورہا ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ اگر یہ معاملہ حل نہ کیا گیا تو متوازی بینکاری یعنی ہنڈی و حوالہ اور نقد لین دین کو فروغ ملے گا جس سے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تاجروں کو شدید خطرات لاحق ہونگے لہذا یہ ٹیکس عائد کرنے سے قبل حکومت کو تمام معاملات پر گہری نظر رکھنی چاہیے۔لاہور چیمبر کے عہدیدار وں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ تاجر برادری کی مشاورت سے حل کریگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..