دل کی بیماریوں کے علاج کیلئے جوبلی لائف نے کارڈیک پراڈکٹ متعارف کرا دی

پاکستان میں 40فیصد اموات کا سبب دل کی بیماریاں ہیں، سالانہ 2لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں

منگل 3 نومبر 2015 20:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء) پاکستان کے نجی شعبے میں صف اول کی لائف انشورنس کمپنی جوبلی لائف نے ریگولر لائف انشورنس پلان کے علاوہ دل کے عارضے کے علاج کیلئے بھی ایک منفرد پراڈکٹ متعارف کروائی ہے۔ جوبلی لائف کی یہ پرا ڈکٹ لوگوں کو اضافی بچت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دل کے علاج کیلئے معمولی اور بڑے اخراجات کرنے کی صورت میں معاونت فراہم کرے گی ۔

یہ لائف انشورنس کی اپنی نوعیت کی پہلی پراڈکٹ ہے۔ دنیا بھر میں اموات کی سب سے عام وجوہات میں سے ایک دل کی بیماری ہے ۔ دل کی مختلف بیماریوں کے باعث ہر سال دنیا بھر میں ایک کروڑ 73 لاکھ سے زائد ا موات واقع ہوتی ہیں اور اس کی بڑی وجہ مناسب علاج کی عدم دستیابی ہے۔ پاکستان میں 30 سے 40 فیصد اموات دل کی بیماریوں کے باعث پیش آتی ہیں جن کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی 25 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اگلے 10 سے 15 سالوں میں اس عمر کے افراد کی غیرمعمولی تعداد کو دل کا عارضہ ہونے کا خطرہ لاحق ہوگا۔ اس عارضے سے نمٹنے کے لئے جوبلی لائف نے کارڈیک سیونگز پلان (Cardiac Savings Plan) متعارف کرادیا ہے تاکہ مالی تنگی کے باعث علاج پر سمجھوتہ کئے بغیر دل کی بیماریوں کا معیاری علاج کرایا جاسکے۔

جوبلی لائف کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر جاوید احمد نے بتایا: "یہ پراڈکٹ اپنے ساتھ منفرد اور خصوصی کارڈیک فنانشیل اسسٹنس بینیفٹ (Cardiac Financial Assistance Benefit) کی سہولت پیش کرتی ہے جس کے ذریعے دل کے عارضے کے معمولی اور بڑے علاج کے سلسلے میں 10 لاکھ روپے تک کا کور فراہم کیا جاتا ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان کا ہر شہری دل کے معیاری علاج کا حق رکھتا ہے اور ہم اس منفرد پراڈکٹ کے ساتھ بنیادی سہولت کار بننا چاہتے ہیں۔

کارڈیک سیونگز پلان کی کوریج کے ذریعے مزید لوگ معیاری علاج برداشت کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ " کارڈیک پراڈکٹ کے بارے میں مزید معلومات کے لئے صارفین(021) 111-111-554پر کال کرسکتے ہیں یا 8398 پر DOSTلکھ کر ایس ایم ایس کریں یا کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ (www.jubileelife.com) وزٹ کریں۔ جوبلی انشورنس آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ (AKFED)کا ایک عالمی برانڈ ہے جو ایشیا اور مشرقی افریقہ کی مارکیٹوں میں مختلف انشورنس پالیسیاں برائے زندگی ، صحت اور جنر ل بھی پیش کرتا ہے۔

جوبلی لائف پاکستان میں زندگی اور صحت کی انشورنس کے منفرد ترتیب دئیے گئے منصوبے پیش کرتی ہے جو صارفین کے مختلف طبقات کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں جن میں ریٹائرمنٹ، بچوں کی تعلیم، شادی ، بچت اور تحفظِ زندگی ، خواتین کیلئے خاص بیمہ زندگی کے منصوبے ، دیہی علاقوں کیلئے انشورنس پالیسیاں اور ملک کے کم مراعات یافتہ طبقے کے لئے زندگی اور صحت کی پالیسیاں شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے9مئی  تک   درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے9مئی تک درخواستیں طلب

کراچی میں  منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی  نمائش  میں شرکت کے لئے  15مئی  تک درخواستیں     طلب

کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 15مئی تک درخواستیں طلب

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71           ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..