ضلعی حکومت مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں، جلسوں اور ریلیوں پر عائد پابندی پر انتہائی سختی سے عمل درآمد کرائے ‘لاہو ر چیمبر

جلاؤ گھیراؤ کے خوف سے مال روڈ کے تاجروں کو دکانیں بند کرنا پڑتی ہیں ،بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘شیخ محمد ارشدو دیگرکا بیان

جمعرات 3 دسمبر 2015 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء ) لاہو رچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ضلعی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں، جلسوں اور ریلیوں پر عائد پابندی پر انتہائی سختی سے عمل درآمد کرائے کیونکہ اس سے اس اہم تجارتی مرکز پر کاروبار تباہ اور ٹریفک کے سنگین مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ مال روڈ نہ صرف تاریخی حوالے سے پہچان رکھتی ہیں بلکہ ملک کا بہت اہم تجارتی مرکز بھی ہے جبکہ اس کے سنگم پر ہال روڈ الیکٹرانکس مارکیٹ اور دیگر بہت سی مارکیٹیں ہیں جہاں روزانہ کروڑوں کا کاروبار ہوتا اور حکومت کو بھاری محاصل ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ قانون کے مطابق مال روڈ پر جلسے جلوس اور احتجاجی مظاہرے کرنے پر پابندی عائد ہے لیکن ہر روز اس کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مال روڈ کو بلاک کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کا نظام بْری طرح متاثر ہوتا ہے بلکہ گاہکوں کی آمد و رفت بند ہونے سے تاجروں کا کاروبار بھی برباد ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر متعلقہ اداروں کی خاموشی کی وجہ سے سڑکیں بلاک کرنے کا عمل شہر کے دیگر حصوں تک بھی جا پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا سب کا بنیادی حق ہے لیکن اس کی آڑ میں تجارتی و معاشی سرگرمیاں تباہ نہیں ہونی چاہئیں جبکہ قانون پر عمل درآمد بھی ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے دھڑک احتجاجی مظاہروں اور جلسے جلوسوں سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کے خوف سے مال روڈ کے تاجروں کو دکانیں بند کرنا پڑتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت اور دیگر متعلقہ ادارے اس صورتحال کا نوٹس لیں اور مال روڈ پر احتجاجی مظاہرے کرنے پر عائد پابندی پر انتہائی سختی سے عمل درآمد کرائیں جبکہ جلسے جلوسوں اور ریلیوں کے لیے ناصر باغ مختص کردیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..