دبئی شاپنگ فیسٹول، پاکستانی ویزا کارڈ مالکان کے لئے رعایت کا اعلان
بدھ 16 دسمبر 2015 15:38
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) دنیا بھر میں ادائیگیوں کی عالمی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی اور دبئی شاپنگ فیسٹول (ڈی ایس ایف) برائے 2016 کی ادائیگی کی باقاعدہ شراکت دار کمپنی ویزا نے خریداری کے انمول موقع فراہم کرنے کے حوالے سے مہم متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس مہم کے تحت دبئی کا دورہ کرنے والے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ویزا کارڈ مالکان فیسٹول میں الیکٹرانکس، سفری، تفریحی، پرتعیش اشیاء اور یہاں تک کے گاڑیوں کی خریداری پر 80 فیصد تک رعایت حاصل کرسکیں گے۔
یہ مہم سال 2016 میں یکم جنوری سے لیکر یکم فروری تک جاری رہے گی جس میں روزانہ خریداری کے ایک بہترین موقع کے بارے میں (deal) اعلان کیا جائے گا۔ اس کے فروغ کیلئے اندراج کے بعد ویزا کارڈ مالکان دبئی میں رہتے ہوئے خریداری کے بہترین دستیاب مواقعوں سے متعلق روزانہ موبائل/ای میل الرٹس حاصل کرسکیں گے۔(جاری ہے)
خریداری کے یہ بہترین مواقع محدود تعداد میں دستیاب ہیں، اس لئے صارفین کو موصول ہونے والے نوٹیفکیشنز پر ہر ممکن حد تک جلدی جواب دینا ہوگا تاکہ وہ دلچسپ اشیاء تقریبا نہ ہونے والی قیمتوں میں حاصل کرسکیں ۔
خریداری کے یہ بہترین مواقع پہلے آیئے پہلے پائیے کی بنیاد پر شرکاء کے لئے دستیاب ہوں گے۔ اس مہم کو متعارف کرانے کے موقع پر مشرق وسطیٰ میں ویزا کے مارکیٹنگ سربراہ کریم بیگ نے بتایا کہ تفریح، شاپنگ اور ناقابل یقین قیمت میں خریداری کرنے کے کے ایک اور تہوار کے ساتھ ویزا دبئی شاپنگ فیسٹول سے شراکت داری کے لئے لوٹ آیا ہے۔ 1996 سے شروع ہونے والے دبئی شاپنگ فیسٹول کے آغاز سے ہی ویزا اس کا آفیشل پیمنٹ پارٹنر رہا ہے۔ ہم اپنے کاروباری تعلقات جاری رکھنے پر خوش ہیں جو اب مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ایک مستحکم برانڈ کا روپ دھار چکا ہے۔ دبئی شاپنگ فیسٹول میں شرکت کے لئے پاکستان سے دبئی آنے والے ویزا کارڈ مالکان کو انعام سے نوازنے کا یہ ایک پرجوش خیال ہے۔ انہوں نے کہاکہ صارفین ہمیشہ بہترین خریداری کے مواقعوں کی تلاش میں رہتے ہیں، اس ضمن میں ویزا اور دبئی شاپنگ فیسٹول نے شراکت داری کی ہے تاکہ جدید مصنوعات بشمول گاڑی، فیشن برانڈز، الیکٹرانک مصنوعات، ہوٹل میں قیام اور تفریح کے لئے بہترین سودے فراہم کئے جائیں۔ اس کا آئیڈیا یہ ہے کہ دبئی شاپنگ فیسٹول میں ہر ایک کے لئے خاص موقع ہو اور پاکستان سے آنے والے شرکاء کو انتہائی کم قیمت میں وہ کچھ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے جس کی وہ خواہش کرتے ہوں۔انہوں نے کہاکہ ویزا دبئی شاپنگ فیسٹول کے تصور کے ساتھ کام کررہا ہے تاکہ دبئی کو بین الاقوامی شاپنگ کے اعتبار سے اسے پسندیدہ مقام ٹہرایا جائے اور اس دلچسپ مہم کو عملی شکل دے کر دبئی شاپنگ فیسٹول کے ساتھ 21 سال کی شراکت داری کی خوشی منائی جائے۔ یہ مہم 21 سال یا اس سے زائد ویزا کارڈ مالکان کو ہدف بناتا ہے جن میں تمام پس منظر رکھنے والے افراد شامل ہیں اور وہ دبئی میں مصروف ترین شاپنگ کے موقع پر دلچسپ سودے تلاش کرتے ہیں۔ "ویزا قیمتی انعامات سے نوازنے کے ساتھ شاپنگ کرنے والوں کو الیکٹرانک ادائیگی کے تحفظ اور سہولت سے متعلق آگہی فراہم کرنے میں منفرد مقام رکھتا ہے۔ انعامات کے ساتھ ساتھ دبئی میں الیکٹرانک ادائیگیوں کے ماحول میں اضافے کے لئے کاوشوں سے ہم آہنگی کے لئے ویزا دبئی شاپنگ فیسٹول میں شاپنگ کرنے والوں کو تکنیکی جدتوں جیسے ویزا پیویو کی سہولت فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے دبئی میں دکاندار محفوظ ویزا کارڈ ریڈر سے انتہائی آسانی سے بغیر پوچھے ٹرانزایکشنز کی خصوصیت رکھتا ہے۔ ویزا بے ویو متحدہ عرب امارات میں ہمہ گیر اقسام کی بڑی دکانوں، بیوٹی و ذاتی نوعیت کے مختلف چھوٹے اسٹورز ، ریستوران، سنیماء، سپرمارکیٹوں سمیت بہت سارے مقامات پر قبول کئے جاتے ہیں۔Browse Latest Business News in Urdu
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ
تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..
عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے9مئی تک درخواستیں طلب
کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 15مئی تک درخواستیں طلب
سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..
اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ
ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ
جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن
PSX Live Index
Updated: 08:29:01pm | 30-04-2024
Status: Closed | Volume: 560,552,783 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary