لاہور اسٹاک ایکسچینج کے ٹی آر ای سرٹیفیکیٹ ہولڈرز باقاعدہ طور پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شامل

ہفتہ 9 جنوری 2016 22:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء ) پاکستان اسٹاک اکیکس چینج کے تاریخی افتتاح سے قبل سابقہ لاہور اسٹاک ایکس چینج کے ٹریڈنگ رائٹ انٹائٹل سرٹیفیکیٹ ہولڈرز کو با قاعدہ طور پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین جناب ظفر حجازی ، چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکس چینج اور ایل ایس ای کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک پر وقات تقریب میں ایل ایس ای کے ٹی آر ای ہولڈرز میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی ممبر شپ کے سر ٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ رائٹ حاصل ہونے کے بعد ۱۱ جنوری کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے آغاز کے ساتھ ہی یہ ممبران نئی ایکس چینج میں ٹریڈنگ کر سکیں گے۔ اس موقع پر ایس ای سی پی کے چیئر مین ظفر حجازی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قیام کے لئے ایل ایس ای کے ممبران کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ گیارہ جنوری سے جنوری پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آغاز کر دیا جائے گاجو کہ ایک تاریخی اقدام ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی اسٹریٹجک سرمایہ کار جنہوں نے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی تھی، انہیں بھی اس تقریب میں مدعو کی گیا ہے۔ ظفر حجازی نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹوں کے انضمام سے مارکیٹ مستحکم ہو گی ، ٹریڈنگ کا حجم بڑھے گا اور سرمایہ کاروں کے لئے نئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بہتر انداز سے ریگولیٹ کرنے کے لئے مکمل طور پر نیا ریگولیٹری فریم ورک اور قوائد و ضوابط لاگو کئے جا رہے ہیں جن میں سرمایہ کاروں کے تحفظ کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔

ایس ای سی پی کی ٹیم نے ایل ایس ای کے سابق ٹی آر ای ہولڈرز کو نٗی اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ سے متعلق بریفنگ دی اور دیگر تکنیکی معاملات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ایل ایس ای کے ٹی آر ای ہولڈرز نے پی ایس ایکس کی ممبر شپ دینے پر چیئر مین سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے قیام کے لئے ایس ای سی پی کی کوششوں کو سراہا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں