چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے ملک میں مزید سرمایہ کاری آئے گی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

بدھ 20 جنوری 2016 20:36

اسلام آباد ۔ 20جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے ملک میں مزید سرمایہ کاری آئے گی‘ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں توانائی منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر راحیلہ مگسی‘ سینیٹر محسن عزیز کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں صنعتی ترقی کا انقلاب آئے گا۔

یہ میگا پراجیکٹ متعدد منصوبوں کا مجموعہ ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

مغربی روٹ پر پہلے کام کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں خیبر پختونخوا اور سندھ کو ترجیح دی جائے گی۔ یہ منصوبہ کامیاب ہوگا اور اس سے پاکستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے گا۔

اس کے ثمرات پاکستان کو حاصل ہوں گے اور ملک میں مزید سرمایہ کاری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں فائبر آپٹک منصوبہ محدود نوعیت کا ہے۔ اس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں توانائی منصوبوں پر بھاری سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ بھاشا ڈیم‘ داسو ڈیم اور تربیلا فور توسیعی منصوبہ‘ کرم تنگی ڈیم پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ وفاقی حکومت نے صوبہ خیبر پختونخوا میں توانائی منصوبوں کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے امید ہے کہ 2016ء میں توانائی منصوبوں کی تعمیر پر تیزی سے کام ہوگا جس سے ملک سے بجلی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب