پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

کے ایس ای 100 انڈیکس 203.46 پوائنٹس کی کمی سے 31469.70 پوائنٹس پر بند

بدھ 17 فروری 2016 19:47

کراچی ۔ 17 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 فروری۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 203.46 پوائنٹس کی کمی سے 31469.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 31600 اور 31500 پوائنٹس کی دو نچلی نفسیاتی حدیں پار کرتے ہوئے 203.46 پوائنٹس کی کمی سے 31469.70 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 146.07 پوائنٹس کی مندی سے 18368.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید برآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 171.96 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 301.46 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 133.51 پوائنٹس کی مندی سے 14496.96 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 118.97 پوائنٹس کی کمی سے 11144.15 پوائنٹس پر بند ہوا اور آل شیئر اسلامک انڈیکس 78.29 پوائنٹس کی مندی سے 14827.52 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 313 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 90 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 208 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی جے ڈی ڈبلیو شوگر کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 16.81 روپے کے اضافہ سے 364.68 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح اے کے ڈی کیپیٹل کے حصص کی سودے بھی 11.54 روپے کی تیزی سے 242.49 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی باٹا (پاکستان) اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمت 61.80 روپے کی مندی سے 3338.20 روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بھی 53.62 روپے کی کمی سے 1162.53 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار دیوان موٹرز کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 32 لاکھ 26 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 9.14 روپے سے شروع ہو کر 9.16 روپے پربند ہوئی جبکہ ورلڈ کال ٹیلی کام کے 1 کروڑ 10 لاکھ 78 ہزار حصص کے سودے 1.55 روپے سے شروع ہو کر 1.95 روپے پر بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 12 کروڑ 40 لاکھ 48 ہزار 780 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 5 ارب 44 کروڑ 23 لاکھ 96 ہزار 853 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 66 کھرب 86 ارب 13 کروڑ 51 لاکھ 90 ہزار 926 روپے سے کم ہو کر 66 کھرب 33 ارب 83 کروڑ 2 لاکھ 64 ہزار 512 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 118 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 66 لاکھ 36 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں