بزنس مین گروپ اور کراچی چیمبر کا وزیراعظم کے نیب سے متعلق بیان کا خیرمقدم

جمعہ 19 فروری 2016 19:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی اورکراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر یونس محمد بشیر نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے نیب سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کے بیان سے تاجر وصنعتکاربرادری کا اعتماد بحال ہوا ہے۔نیب کی تاجر وصنعتکار برادری کے خلاف کارروائی پر وزیراعظم کے نقطہ نظر کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس سے نہ صرف دیر پا اثرات مرتب ہوں گے بلکہ مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہو گا جبکہ یہ بیان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا۔

چیئرمین بی ایم جی اور صدر کے سی سی آئی نے کہاکہ بغیر کسی ثبوت تاجربرادری کو ہراساں کرنے کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول نیب ، ایف آئی اے ، ایف بی آر، یا دیگر کسی بھی ادارے کو اپنے اختیارات کے غلط استعمال کی اجازت نہیں ہونی چاہیے تاجربرادری اس حوالے سے وزیراعظم کے بیان کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں بزنس مین گروپ اور کراچی چیمبر کے عہدیداران نے کہاکہ نیب کے اس قسم کے ہتھکنڈوں سے تاجر وصنعتکار برادری کااعتماد بری طرح متاثر ہوگا اوراس کے نتیجے میں پاکستان سے کاروبار اور سرمایہ بیرون ملک منتقل ہوگا جس کے ملک کی اقتصادی کارکردگی پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے۔

بعض اخباری خبروں کے مطابق وزیراعظم نے ملک کے بڑے تاجروں سہیل ٹبا،حسین داؤد اور میاں محمد منشاء کی شکایات پر نیب کے خلاف بیان دیا۔بی ایم جی کے رہنماؤں اور کے سی سی آئی کے عہدیداران نے سوال کیا کہ اگر نیب ملک کے ایسے بڑے تاجروں کے لیے مسائل پیدا کرسکتی ہے تو پھر وہ چھوڑے تاجر جو کئی دہائیوں سے تمام تر مشکلات کے باوجود ملک میں اپنا سرمایہ لگا ئے ہوئے ہیں ان کے ساتھ کیسا سلوک ہوتا ہوگا ؟انہوں نے بی ایم جی کی غیر سیاسی تنظیم کی واضح پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ بی ایم جی اور کے سی سی آئی وزیراعظم کے نیب کی جانب سے ہراساں کرنے کے عمل کو بند کرنے کے بیان کو سراہتی ہے اور ان ہدایات کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ قوم کے بہتر مفاد میں ہے۔

نیب ،ایف آئی اے،ایف بی آر یا کسی دوسرے ادارے کی جانب سے تاجروصنعتکار برداری کی سالمیت کوداؤ پرلگانے کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ تاجروصنعتکار برادری قومی خزانے میں خطیر ریونیوکی حصہ دار ہے جو حکومتی اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداوں بمشول نیب،ایف بی آر اور ایف آئی اے کو چلانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں لہٰذا یہ ادارے تاجربرادری کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے انہیں ہراساں کرنے اور مفلوج کرنے پر تلے ہوئے ہیں جس کی نشاندہی وزیراعظم نے بھی کی۔

تاجربرادری اس مسئلے پر وزیراعظم کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آئیں گے۔بی ایم جی اور کے سی سی آئی نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام اداروں بشمول نیب، ایف بی آر اور ایف آئی اے کو بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے تاجربرادری کی سالمیت کے تحفظ یقینی بناتے ہوئے کارروائی نہ کرنے کی سخت ہدایات جاری کریں ۔انہوں نے کہاکہ تاجروصنتکاربرادری کے خلاف اگر کوئی ثبوت ملتا ہے تو اسے مناسب طریقے یا نظام کے ذریعے زیربحث لایا جائے اور اس کے لیے معزز ججز اور تاجروصنعتکاربرادری کے حقیقی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے اور اگر ثبوت درست پائے گئے تو کے سی سی آئی اور بی ایم جی کو متعلقہ تاجر کے خلاف کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

کرچی چیمبر اور بزنس مین گروپ تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان اداروں کو سیاست سے بالکل پاک اور خودمختار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اورقانون سازی کرکے ایک مؤثر نظام وضع کیا جائے جس سے معاشرے کے کسی بھی طبقے سے تعلق رکھنے والے کی سالمیت کوتحفظ حاصل ہو۔انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے نیب کو ریگولیٹ کرنے کے لیے بااختیار باڈی کے قیام کواچھا خیال قرار دیا اور ساتھ میں یہ تجویز دی کہ تاجربرادری سے متعلق کیسز کے دوران تاجربرداری کے وہ نمائندے جن کے ریکارڈ بالکل شفاف ہیں انہیں بھی اس کا حصہ بنایا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر