پانچ سال کے دوران تجارتی خسارے میں 7 ارب 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافہ، ملکی معیشت تباہی کے دھانے پہنچ گئی

2011ء میں تجارتی خسارہ 17 ارب 37 کروڑ 30 لاکھ ڈالر‘ 2015ء میں 24 ارب 61 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے 5سال میں برآمدات 24 ارب 81 کروڑ ڈالرسے کم ہو کر 23 ارب 88 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہ گئیں،سٹیٹ بنک کی رپورٹ

جمعرات 25 فروری 2016 20:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) 5 سال کے دوران پاکستان کے غیر ملکی تجارتی خسارے میں 7 ارب 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے اضافے نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔ سٹیٹ بنک کی جاری رپورٹ کے مطابق 2011ء سے 2015ء تک 5 سال میں پاکستان کے غیر ملکی تجارتی خسارے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 2011ء میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 17 ارب 37 کروڑ 30 لاکھ ڈالر‘ 2012ء میں 24 ارب 47 کروڑ 90 لاکھ ڈالر 2013ء میں 21 ارب 63 کروڑ ڈالر 2014ء میں 22 ارب 61 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جبکہ 2015ء میں 24 ارب 61 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2011ء میں پاکستان کی برآمدات 24 ارب 81 کروڑ ڈالر‘ 2012ء میں 23 ارب 62 کروڑ 50 لاکھ ڈالر‘ 2013ء میں 24 ارب 46 کروڑ ڈالر 2014ء میں 25 ارب 11 کروڑ ڈالر جبکہ 2015ء میں برآمدات 23 ارب 88 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہیں۔

(جاری ہے)

2011ء میں پاکستان کی درآمدات 40 ارب 24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر‘ 2012ء میں 44 ارب 91 کروڑ 20 لاکھ ڈالر‘ 2013ء میں 44 ارب 95 کروڑ 10 لاکھ ڈالر‘ 2014ء میں 45 ارب 95 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور 2015ء میں پاکستان کی درآمدات 45 ارب 98 کروڑ ڈالر رہیں۔

رپورٹ کے مطابق اشیاء کی تجارت میں تجارتی خسارہ 2011ء میں 15 ارب 43 کروڑ 30 لاکھ ڈالر‘ 2012ء میں 21 ارب 28 کروڑ 70 لاکھ ڈالر‘ 2013ء میں 20 ارب 49 کروڑ 10 لاکھ ڈالر‘ 2014ء میں 19 ارب 96 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اور 2015ء میں ایشیاء کی تجارت میں خسارہ 24 ارب 9 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔ خدمات کی تجارت میں 2011ء میں خسارہ ایک ارب 94 کروڑ ڈالر‘ 2012ء میں 3 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ ڈالر‘ 2013ء میں ایک ارب 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر،2014ء میں 2ارب64کروڑ90لاکھ ڈالر اور 2015ء میں خدمات کی تجارت میں خسارہ 2 ارب 51 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں