پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں چھ سے سات روپے کمی ، اطلاق آج سے ہوگا‘ روزگار بحال، آئل امپورٹ بل کم،350 ارب کی سرمایہ کاری محفوظ ہو گئی

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداﷲ پراچہ کا بیان

پیر 29 فروری 2016 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداﷲ پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت نے ایل این جی کی درامد کے انقلابی اقدام کے بعدپنجاب میں سی این جی کی قیمت کم کر دی ہے جس کا اطلاق (آج )یکم مارچ بروز منگل سے ہو گیا۔ گیس کی فی کلو قیمت میں چھ سے سات روپے کی کمی ان سی این جی سٹیشنز پر کی جا رہی ہے جو آر ایل این جی پر چل رہے ہیں جس سے لاکھوں افراد کا روزگار بحال ہو گا جبکہ آئل امپورٹ بل اور آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔

پیر کو یہاں سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں غیاث پراچہ نیکہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی کوششوں سے پنجاب کی سی این جی صنعت میں لگایا گیا تین سو پچاس ارب کا سرمایہ محفوظ ہو گیا ہے اور اس شعبہ میں مزید سرمایہ کاری کا امکان بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کے مثبت اقدامات کی وجہ سے پاکستان کی سی این جی اندسٹری جلد ہی دنیا کی سب سے بڑی صنعت کا کھویا ہوا اعزاز حاصل کر لیگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دستیاب سی این جی پٹرول سے کم از کم تیس فیصد کم ہو گی جس سے ٹرانسپورٹ کے کرائے کم ہونگے جو عوام کیلئے بہت بڑا ریلیف ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے ملک میں گیس کی قلت جلد دور ہو جائے گی جس سے معاشی ترقی کا عمل تیز ہو جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر