) آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نیپیٹرولیم ڈیلرز کی کمیشن میں فوری اضافہ کا مطالبہ کر دیا

ہفتہ 5 مارچ 2016 19:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وعدے کے مطابق اورنج لائن ٹرین منصوبے کی طرز پر میٹروبس پروجیکٹ کے متاثرین کو متبادل جگہ یا معاوضہ ادا کرنے اور وزیر پیٹرولیم سے پیٹرولیم ڈیلرز کی کمیشن میں فوری اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ پنجاب پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مقامی پیٹرولیم کمپنی”آٹو“ کے تعاون سے لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ پیٹرولیم ڈیلرز کنونیشن 2016ء میں کیا گیا جس میں پنجاب سندھ، بلوچستان اور کے پی کے پیٹرولیم ڈیلرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

کنونیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ”آٹو“کے ڈائریکٹر مصطفےٰ قیوم نے کنونیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ”سی پیک“ بڑی تیزی سے ڈوہلپ ہورہا ہے جس میں اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ پیٹرولیم صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں کیے فراہم کرنا ہیں ہمیں اس ملک کی یوتھ کی ضروریات کو بھی سامنے رکھ کر اپنا نیٹ ورک بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

مصطفےٰ قیوم نے کہا کہ ان کی پیٹرولیم کمپنی ”آٹو“ بہت جلد لاونج ہونے جارہی ہے کمپنی کا پہلا ڈپو تیار کر لیا گیا ہے جبکہ ملک کے کونے کونے میں اپنی مصنوعات پہنچانے کے لیے مزید پانچ ڈپو ملک کے مختلف مقامات پر تیار کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آٹو کا جو بزنس پلان اگرا کے پاس ہے آٹو اس سے کہی زیادہ کرنا چاہتی ہے ملک میں باہمی مقابلے کا رجحان پیدا ہوچکا ہے جس کے لیے ہمیں مضبوط ورکنگ کی ضرورت ہے۔

ڈیلرز کنونیشن سے پنجاب پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عرفان الٰہی ، خیبر پختونخواہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر منصور شریف کراچی پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیع خان بین الاقوامی کنسلٹینٹ پیٹرولیم ڈیوڈ ڈیوس سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلرز کنونیشن کے انعقاد کا مقصد باہمی ڈیلرز کے درمیان رابطوں کو بحال کرنا ہے ہمیں اس وقت جتنا متحد ہونے کی ضرورت ہے پہلے نہ تھی۔

مسائل بڑھتے چلے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ او ایم سی اور ڈلرز کا کمیشن مارجن برابر ہے جو سراسر غلط ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ کمیشن مارجن درست کیا جائے اس سے نہ صرف ملک میں سرمایہ کاری آئے گی بلکہ ملک ترقی کرے گا جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے ہونے والا ڈیلرز کا نقصان حکومت کو ہی پورا کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ اب ڈیلرز کے بہت سے معاملات لیبر ڈیپارٹمنٹ سے انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کو منتقل ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے سیکرٹری انڈسٹری نے یقین دلایا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے مسائل جلد حل کروا دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں لیبر کو ریگولرائز کرنے کی خوشخبری بھی دی جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ