کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت فروری سے وسط مارچ تک مکمل کر لیں محکمہ زراعت پنجاب

کما دکاشت کیلئے بہتر نکاس والی بھاری ا ور ہلکی میرا زمین کا انتخاب کریں ترجمان

اتوار 13 مارچ 2016 15:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت فروری سے وسط مارچ تک مکمل کر لیں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ کماد کی ترقی دادہ اقسام کی بروقت کاشت اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل پیرا ہو کر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کریں ۔کما دکاشت کیلئے بہتر نکاس والی بھاری ا ور ہلکی میرا زمین کا انتخاب کریں۔

کماد کی اگیتی تیار ہونے والی ترقی دادہ اقسام میں سی پی ایف 243، ایچ ایس ایف 240 ، ایچ ایس ایف 242، سی پی 77-400 اور سی پی ایف 273 اوردرمیانی تیار ہونے والی ترقی دادہ اقسام میں ا یس پی ایف ۔245، ایس پی ایف 234 ، ایس پی ایف 213 اور سی پی ایف 246 شامل ہیں۔ سی پی ایف 247 اورایس پی ایف- 234 صرف راجن پور، بہاولپور اور رحیم یار خان کے اضلاع کیلئے موزوں ترین قسم ہے۔

(جاری ہے)

سی او جے 84 پچھیتی تیار ہونے والی زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل قسم ہے۔چار آنکھوں والے 13 تا 15 ہزار سمے یا تین آنکھوں والے 17 تا 20 ہزار سمے فی ایکڑ ڈالیں۔ سموں کی یہ تعداد گنے کی موٹائی کے لحاظ سے تقریباً 100تا 120 من بیج سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ کاشت میں تاخیر یا زمین کی صحیح تیاری نہ ہو تو بیج کی مقدار میں 10 تا 15 فیصد اضافہ کر دیں ہمیشہ صحتمند، بیماریوں اور کیڑوں سے پاک فصل سے بیج کا انتخاب کریں اور گری ہوئی فصل سے بیج نہ لیں ۔

خاص طور پر ایسے کھیت سے بیج ہر گز نہ رکھیں جس میں رتا روگ کی بیماری موجود ہو۔ لیری (یکسالہ) فصل سے بیج کا انتخاب کریں۔ بیج کی تیاری کے وقت گنے کاصرف اوپر والا حصہ استعمال کریں جبکہ نیچے والاحصہ مل کو بھیج دیں۔بیج کو پھپھوندکش زہروں کے محلول میں 3 سے5 منٹ تک بھگو کر کاشت کریں۔ زمین کی تیاری کے وقت روٹا ویٹر یا ڈسک ہیرو چلا کر پچھلی فصل کی باقیات کو زمین میں ملا دیں۔

اگر 18 انچ گہری کھیلیاں بنانی ہوں تو زمین کی تیاری کے وقت سب سائیلر کا استعمال کریں اور 3 سے 4 دفعہ عام ہل چلا کر زمین کو خوب بھربھرا کر لیں۔ ہموار زمین میں گہرا ہل چلا کر مناسب تیاری کے بعد سہاگہ لگائیں اور پھر رجر کے ذریعے 10 تا 12 انچ کی گہری کھیلیاں 4 فٹ کے فاصلے پر بنائیں۔ ان سیاڑوں میں پہلے فاسفورسی اور پوٹاش کی کھادیں ڈال کر سموں کی 2 لائنیں 6 انچ کے فاصلہ پر لگائیں۔سموں کو مٹی کی ہلکی سی تہہ سے ڈھانپ دیں اورہلکا پانی لگا دیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر