ایمپریس مارکیٹ کی بحالی ،صدر کو ٹریفک فری خوبصورت علاقہ بنانے پر ایک ہفتہ میں کام شروع کردیا جائے گا،ایڈمنسٹریٹر کراچی

بدھ 23 مارچ 2016 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ کی بحالی اور صدر کو ٹریفک فری خوبصورت علاقے بنانے پر ایک ہفتہ میں کام شروع کردیا جائے گا یہ علاقہ کراچی کا خوبصورت علاقہ ہوگا اور ایمپریس مارکیٹ کو اصل حالت میں بحال کرلیا جائے گا جبکہ یہ علاقہ کسی بھی قسم کی تجاوزات سے پاک ہوگا جہاں لوگ چہل قدمی کیلئے آئیں گے، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے بدھ کو ایمپریس مارکیٹ شہاب الدین مارکیٹ سمیت صدر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی، سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ محمد اطہر، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہر کی تاریخی عمارت ایمپریس مارکیٹ پر چاکنگ اور تجاوزات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 5 روز کے اندر اندر عمارت پر لکھے جانے والے تمام نعرہ اور چاکنگ کو صاف کردیا جائے جبک محکمہ انسداد تجاوزات غیر قانونی کا قابضین کو فوراً ہٹائے تاکہ عمارت کی خوبصورتی کو بحال کیا جاسکے، صدر میں گورنر پیکیج کے تحت شروع ہونے والے منصوبے پر کام ایک ہفتہ میں شروع کردیا جائے،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے گورنر پیکیج کے تحت ایمپریس مارکیٹ سمیت صدر کے علاقوں کو ٹریفک فری اور ترقی دینے کے کام کے معائنہ کے علاوہ شہاب الدین مارکیٹ میں جاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ محمد اطہر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی گورنر پیکیج کے تحت ایمپریس مارکیٹ کی اصل حالت میں بحال کرنے کے ساتھ ساتھ اطراف کی سڑکوں اور گلیوں کی بھی تعمیر نو اور ٹرانسپورٹ فری کرنے کے کام کو شروع کررہی ہے جہاں فوڈ اسٹریٹ کے علاوہ خوبصورت ماحول اور شجرکاری کا بھی اہتمام کیا جائے گا جبکہ ایمپریس مارکیٹ کو تعمیر کے وقت کی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ہدایت کی کہ ایمپریس مارکیٹ نہ صرف ایک خوبصورت اور شہر کی تاریخی عمارت ہے بلکہ مرکز ہونے کی وجہ سے اس جگہ کی بہت اہمیت ہے اس علاقہ کو اتنا خوبصورت اور معیاری بنایا جائے کہ سیاح بھی اس کی تاریخی حیثیت اور خوبصورتی کو دیکھنے آئیں انہوں نے کہا کہ اطراف کے علاوہ کو ٹریفک فری کریں پیدل چلنے والوں کیلئے بہترین سہولتیں مہیا کی جائیں گی اور یہ علاقہ کراچی کے خوبصورت ترین علاقوں میں شامل ہوگا جہاں لوگ شام کو چہل قدمی کرنے آئیں گے، انہوں نے ہدایت کی کہ شہاب الدین مارکیٹ کے کام کو تیز کرنا جائے تاکہ دکانداروں کو یہاں منتقل کیا جاسکے جبکہ دوسرے فیز پر بھی کام کو شروع کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ