باہمی تجارت کے فروغ کے لیے آل پاکستان بزنس فورم کے وفد کا اٹلی کا دورہ

متعدد کمپنیوں کے نمائندو ں سمیت اٹلی کی ٹریڈ ایجنسی اور صنعتوں کے کنفیڈریشن کے حکام سے سمیت وزارت خارجہ حکام سے بھی ملاقاتیں ملاقات میں اٹلی کے سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دی ، سرمایہ کاری کے لئے مواقع بارے آگاہ کرنے میں مدد ملی ہے ، اے پی بی ایف صدر

ہفتہ 9 اپریل 2016 22:21

اسلام آباد، (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) آل پاکستان بزنس فورم (اے پی بی ایف ) کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے حال ہی میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اٹلی کا دورہ کیا۔ وفد نے دورے کے دوران اٹلی کے تاجروں و سرمایہ کاروں کے ملاقاتیں کیں جس میں روم میں اٹلی کے امور وزرات خارجہ کے حکام سے ہونے والی اہم ملاقات بھی شامل ہے۔

دورے کے لیے پاکستان میں اٹلی کے سفیر سٹیفنو پرنٹینکوکی جانب سے خصوصی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔ اے پی بی ایف کے وفد نے اٹلی میں قیام کے دوران متعدد کمپنیوں کے نمائندو ں سمیت اٹلی کی ٹریڈ ایجنسی اور صعنتوں کے کنفیڈریشنکے حکام سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ تجارتی امور پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اے پی بی ایف کے صدر ابراہیم قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تجارت اور صنعت سے وابسطہ اہم نمائندوں کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں اٹلی کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے مواقع کے بارے میں آگاہ کرنے میں مددملی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی وفد نے اٹلی کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جہاں ا ن کے لیے پاکستانی صنعتکاروں اور تاجربرادری کے نمائندوں سے براہ راست ملاقاتوں کا اہتمام کیاجائے گا۔ اٹلی کے دورے کے دوران پاکستان کے سفیر ندیم ریاض نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا جس میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں پاکستان کے لیے اٹلی سفیر سٹیفنو پرنٹینکو پاکستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمیں مفتاح اسماعیل، اٹالین ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر ریکارڈو مونتی ، اے پی بی ایف کے صدر ابراہیم قریشی اور سکریٹری جنرل سید معاذ محمودودیگر شامل تھے۔

اے پی بی ایف نے اس موقع پر تجارت کے فروغ کے لے اقدامات پر پاکستان کے سفیر ندیم ریاض کے کردار کو سراہا۔ آل پاکستان بزنس فورم ایک متحرک کاروباری انجمن ہے جو تاجر برادری کے مفاد کے تحفظ اور ترویج کے لیے سرگرم ہے۔ یہ انجمن حکومت کو اصلاحات، پالیسی سازی انضباتی اقدامات کے لیے تجاویز بھی دیتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ