ایف بی آر ٹیکسوں کے دوہرے نظام کا خاتمہ کرے ،اسکی وجہ سے کاروباری شعبے کو بھاری رکاوٹوں کا سامنا ہے‘ شیخ محمد ارشد

ڈبل ٹیکسیشن ، ریفنڈ کلیمز کی ادائیگی میں تاخیراور کاروباری امور میں ای او بی آئی، سوشل سکیورٹی اور ٹیکس وصولی کرنے والے اہلکاروں کی مداخلت جیسے مسائل حل نہ کیے گئے تو معاشی نشوونما کا حصول بہت مشکل ہوجائے گا‘ صدر ایل سی سی آئی کا خطاب

منگل 17 مئی 2016 17:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد نے کہا ہے کہ ڈبل ٹیکسیشن ، ریفنڈ کلیمز کی ادائیگی میں تاخیراور کاروباری امور میں ای او بی آئی، سوشل سکیورٹی اور ٹیکس وصولی کرنے والے اہلکاروں کی مداخلت جیسے مسائل حل نہ کیے گئے تو معاشی نشوونما کا حصول بہت مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار لبرٹی اور دیگر بڑی مارکیٹوں کے بڑے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفد کی سربراہی عرفان اقبال شیخ کررہے تھے، نائب صدر ناصر سعید نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔ شیخ محمد ارشد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا کہ وہ ٹیکسوں کے دوہرے نظام کا خاتمہ کرے کیونکہ اس کی وجہ سے کاروباری شعبے کو بھاری رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی محکموں کو اپنے معاملات میں ہم آہنگی پیدا کرکے ٹیکسوں کے دوہرے نظام کا خاتمہ کرنا چاہیے، انہو ں نے کہا کہ تاجروں کو سہولیات دئیے بغیر معاشی استحکام کا خواب پورا ہونا ممکن نہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر نے ریفنڈز کلیمز کی جلد ادائیگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ بھی فوراً حل کیا جائے کیونکہ ریفنڈز میں بلاوجہ تاخیر کی وجہ سے تاجروں کو سرمائے کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اْن کے کاروبار مشکلات سے دوچار ہیں۔

شیخ محمد ارشد نے کہا کہ جن کاروباری افراد کا بھاری سرمایہ سرمایہ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈز کی صورت میں پھنسا ہوا ہے ان کی پیداواری لاگت میں بھاری اضافہ ہوگیا ہے اور ان کے لیے کاروبار جاری رکھنا مشکل ترین ہوتا جارہا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈز میں تاخیر جیسے مسائل کی موجودگی میں کاروباری برادری اپنا کردار ادا نہیں کرسکتی لہذا ان کا یہ مسئلہ فوراً حل کیا جائے۔

انہوں نے کاروباری امور میں ای او بی آئی، سوشل سکیورٹی اور ایف بی آر کی کم سے کم مداخلت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری ماحول کی بہتری اور تاجروں و سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد سازی کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری امور میں ان محکموں کی مداخلت کم سے کم کرنے کا بہترین ذریعہ ون ونڈو آپریشن ہے جس سے معاملات بہت بہتر ہونگے۔

وفد کے سربراہ عرفان اقبال شیخ نے ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام کو آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کا پیچیدہ نظام آسان اور کاروبار دوست بناکر ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جاسکتی ہے جس سے تاجروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔اجلاس میں یوسف خان، حافظ امیر علی اعوان، عمر چودھری، میاں زاہد جاوید، ناصر محمود، میاں محمد فرید، غلام مصطفیٰ، عبدالمجید، آس محمد، احسن انجم، طارق محبوب، کامران سلیم، سہیل سرفراز منج، ڈاکٹر مسعود عالم، اسمعیل خان، احسن محمود، محمد انور باجوہ، عاصم بشیر، رائے ظفر، رانا بشیر احمد، مختار علی، جاوید اقبال صدیقی، زاہد مقصود بٹ، عام جاوید، مسعود نظامی، عمران اقبال، فرحت مجید عادل، رشید رائے، رضوان شمسی اور رحمت اﷲ جاوید بھی موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ