اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری کیلئے پبلک پالیسی ایڈووکیسی کے موضوع پر تربیتی پروگرام کا انعقاد

پبلک پالیسی ایڈووکیسی کا مقصد تاجر برادری کیلئے سازگار کاروباری ماحول کے قیام کیلئے کوشش کرنا ہے، علی سلمان

بدھ 25 مئی 2016 21:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سنٹر فار انٹرنیشنل پرائیویٹ انٹرپرائز (سائپ) کے تعاون سے تاجر برادری کیلئے پبلک پالیسی ایڈووکیسی کے موضوع پر ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا تا کہ ان کو موثر پالیسی ایڈووکیسی کے جدید طریقوں سے آگاہ کیا جائے جس سے وہ اپنے مفادات کا بہتر تحفظ کر سکتے ہیں اور اپنے مسائل کے حل کیلئے حکومت کی بہتر توجہ حاصل کر سکتے ہیں۔

سائپ کے کنٹری ڈائریکٹر حماد صدیقی اور پرائم انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی سلمان پروگرام کے اہم سپیکرز تھے۔تربیتی پروگرام میں تاجر برادری کو موثر پالیسی ایڈووکیسی کرنے کے طریقہ کار سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا تا کہ وہ حکومت کے اقتصادی ایجنڈے پر عمل درآمد کو بہتر انداز میں زیر بحث لا سکیں اور جدید پالیسی ایڈووکیسی کے طریقوں کو اپنا کر حکومت کی پالیسی سازی کے عمل میں اپنے مفادات کا بہتر تحفظ یقینی بنا سکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تاجر برادری کو پبلک پالیسی کی تھیوری اور پریکٹس کے بارے میں پریزینٹیشن دی گئی اور ایڈووکیسی سے متعلقہ کامیاب کیس سٹیڈیز شرکاء کے ساتھ شیئر کئے گئے۔ تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سائپ کے کنٹری ڈائریکٹر حماد صدیقی اور پرائم انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی سلمان نے کہا کہ ٹریڈ باڈیز اور بزنس ایسوسی ایشنز کے تناظر میں پبلک پالیسی ایڈووکیسی کا مقصد تاجر برادری کیلئے سازگار کاروباری ماحول کے قیام کیلئے کوشش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر تنظیموں کی طرف سے حقائق کے ساتھ اپنا کیس پیش نہ کرنے کی وجہ سے حکومت کی پالیسی سازی کے عمل میں ان کی تجاویز کو سنجیدگی سے زیر غور نہیں لا یا جاتا ۔لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تاجر تنظیمیں اچھی طرح تحقیق کر کے اور حقائق کی بنیاد پر اگر اپنی تجاویز حکومت کو پیش کریں تو حکومت ان کی تجاویز کو پالیسی سازی میں بہتر جگہ دے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیپنڈینٹ ریسرچ، نیٹورکنگ، مضبوط لابی اور فیصلہ سازوں کو قائل کرنے کے موثر طریقوں کو اپنا کر تاجر برادری حکومت کی پالیسی سازی کے عمل میں بہتر انداز میں اپنے مفادات کا تحفظ کر سکتی ہے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے سائپ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے چیمبر کے اشتراک سے تاجر برادری کیلئے ایک اہم موضوع پر تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام ملک کے دیگر اہم چیمبرز آف کامرس اور ایسوسی ایشنز میں بھی منعقد کئے جائیں تا کہ تاجر تنظیموں میں موثر پبلک پالیسی ایڈووکیسی کے بارے میں بہتر آگاہی پیدا ہو جس سے تاجر برادری کے مفادات کا بہتر تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تربیتی پروگرام کے نتیجے میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس بہتر انداز میں پالیسی ایڈووکیسی کرنے کے قابل ہو گا جس سے کاروبار کیلئے سازگار حالات پیدا کرنے کی طرف مثبت پیش رفت ہو گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ