پورے ملک کا نظام ود ہولڈنگ پر چل رہا ہے ‘آل پارٹیز پوسٹ بجٹ کانفرنس

،جب تک ٹیکس نیٹ نہیں بڑھایا جائیگا ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ‘تاجروں کیلئے بجلی کے بلوں میں ود ہولڈنگ ٹیکس میں دو فیصد اضافہ واپس ،بینک ٹرانزیکشن پر فائلرز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس .2فیصد پر لایا جائے ‘ایف بی آر سفید ہاتھی ،نہیں چاہتا نئے لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں،آئندہ مال سال میں بھی نئے قرضے لئے جائیں گے اور منی بجٹ بھی آئیگا‘(ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے صدر میاں محمد علی کی زیر صدارت کانفرنس سے نعیم میر ،محبوب سرکی ، سہیل محبوب بٹ ، بابر محمود ،عرفان اقبال شیخ و دیگر کا خطاب

پیر 6 جون 2016 22:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جون۔2016ء) پورے ملک کا نظام ود ہولڈنگ پر چل رہا ہے ،جب تک ٹیکس نیٹ نہیں بڑھایا جائیگا ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ،تاجروں کیلئے بجلی کے بلوں میں ود ہولڈنگ ٹیکس میں دو فیصد اضافہ واپس لیا جائے ،بینک ٹرانزیکشن پر نان فائلرز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس.4جبکہ فائلرزپر.5فیصد عائد کرنا نا انصافی اور ظلم ہے فائلرز کیلئے اسے .2فیصد پر لایا جائے ،پوری دنیا میں اپوزیشن شیڈو بجٹ پیش کرتی ہے جبکہ یہاں اس موقع پر دھرنا دیا جاتا ہے جسکی مذمت کرتے ہیں،ایف بی آر سفید ہاتھی ہے یہی نہیں چاہتا کہ نئے لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں،بجٹ میں 1276ارب روپے کا خسارہ ہے جس سے واضح ہے کہ نئے قرضے لئے جائیں گے اور منی بجٹ بھی آئے گا۔

ان خیالات کا اظہار تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے آل پارٹیز پوسٹ بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی صدارت مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے صدر میاں محمد علی نے کی ۔ اس موقع پر (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ کے سرپرست انجم محمود بٹ ، آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر ،محبوب سرکی ، سہیل محبوب بٹ ،خواجہ خاور رشید ، بابر محمود ،زبیر احمد انصاری ،عرفان اقبال شیخ اور انجمن تاجران لاہور صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ ملک فاروق حفیظ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

نعیم میر نے کہا کہ ہمارے ملک کے جو معاشی حالات ہیں اس میں کوئی بھی مائی کا لعل عوامی ،فلاحی اور متوازن بجٹ نہیں بنا سکتا۔ آئندہ مالی کے سال کے بجٹ میں 1276ارب روپے کا خسارہ ہے جس سے واضح ہے کہ نئے قرضے لئے جائیں گے اور منی بجٹ بھی آئے گا۔ پاکستان نے ٹیکسز کے ذریعے 3600ارب روپے اکٹھے کرنے ہیں لیکن 1376ارب روپے قرضوں کی قسطوں ،مارک اپ کی ادائیگی اور500ارب روپے ریلوے اور پی آئی اے جیسے اداروں نے کھا جانے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 2172ارب ان ڈائریکٹ ٹیکسز ہیں ، بڑے لوگ ٹیکس دینا نہیں چاہتے ، جو دینا چاہتے ہیں ایف بی آر کی ان سے لینے کی نیت نہیں ، پورا نظام ود ہولڈنگ پر چل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نان فائلرز ٹیکس ریٹرنز جمع کرا کے قومی دھارے میں شامل نہیں ہوں گے اس وقت تک ہم مسائل سے نہیں نکل سکتے ۔ جب تک ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو نہیں بڑھے گی عوامی فلاحی بجٹ نہیں بنا یا جا سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں اپوزیشن جماعتیں شیڈو بجٹ پیش کرتی ہیں جبکہ یہاں اس موقع پر دھرنے دئیے جاتے ہیں۔ عوام نے اپوزیشن کو ووٹ دے کر پارلیمنٹ میں بھیجا تھا اور یہ نہیں کہا تھاکہ آپ اس اہم موقع پر باہر آ جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں تاجروں کیلئے ود ہولڈنگ میں دو فیصد اضافہ واپس لیا جائے اور اسے 10فیصد پر واپس لایا جائے ۔

ٹرن اوور جو ایک فیصد تھا اسے .5فیصد کیا گیا ۔ نان فائلرز بینک ٹرانزیکشن پر .4فیصد ادا کر رہا ہے جبکہ فائلرز پر اسے .5فیصد رکھا گیا ہے ،مطالبہ ہے کہ اسے .2فیصد پر لایا جائے ۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ حکومت نے مسائل کے باوجود بہترین بجٹ پیش کیا ہے ۔ تاہم ٹیکس نیٹ کا دائرہ بڑھانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔ ملک میں65فیصد نوجوان طبقہ ہے لیکن انڈسٹری کی ترقی کیلئے بھی کوئی پیکج نہیں دیا گیا جس سے یہ شعبہ ترقی کرے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں ۔

ٹیکس کا نظام آسان بنانے کی ضرورت ہے ، ایف بی آر کو غیر ضروری اختیارات دئیے گئے ہیں جو اس سے واپس لئے جائیں ۔ تاجروں کے کاروبار کے مقامات پر چھاپوں کا سلسہ بند کیا جائے ۔ بابر محمود نے کہا کہ بجٹ سے مطمئن نہیں اس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ سہیل محمود بٹ نے کہا کہ مال روڈ کا اس وقت وہی حال ہے جو حکومت کا حال ہے۔ میں نے ضلعی انتظامیہ کو تجویز دی ہے کہ مال روڈ پر دھرنے دینے پر فیس عائد کر دی جائے اور جو رقم اکٹھی ہو اسے تاجروں میں برابر تقسیم کر دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹ ڈیوٹی کم کی جائے کیونکہ اس کے بڑھانے سے اسمگلنگ کے راستے کھلیں گے۔ محبوب علی سرکی نے کہا کہ آج جس کے پاس ویسکوٹ ہے وہ لیڈر ہے ۔ہمیں تاجروں کے مفاد کے لئے اکٹھا ہونا ہوگا۔ نان فائلرز بھی پاکستان کے دشمن ہیں ۔ ایف بی آر سفید ہاتھی ہے یہی نہیں چاہتا کہ نئے لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں۔محمد علی میاں نے کہا کہ کانفرنس میں تاجر نمائندوں نے جو تجاویز اور مطالبات پیش کئے ہیں انہیں پارٹی وابستگی سے بالا تر ہو کر حکومت تک پہنچایاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں انڈسٹری اور زراعت کے لئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں لیکن تاجروں کے کچھ تحفظات ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں