ایشیائی ترقیاتی بینک سرکاری اداروں میں اصلاحات کے پروگرام کیلئے 60کروڑ ڈالردیگا ،معاہدہ طئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 28 جون 2016 18:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 29 جون۔2016ء ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کر رہا ہے، امید ہے کہ 30جون سے پہلے زر مبادلہ کے ذخائر 23ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے، ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لیپک نے کہا کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات کیلئے مجموعی طور پر 60کروڑ ڈالر دیں گے اور دوسری30کروڑ ڈالر کی قسط جلد پاکستان کو دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پایا جس میں معاہدے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سرکاری اداروں میں اصلاحات کے پروگرام کیلئے 60کروڑ ڈالر دے گا، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ اور کنٹری ڈائریکٹر(اے ڈی بی)نے معاہدے پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

معاہدے کی تقریب میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈاربھی شریک تھے۔

معاہدے کے موقع پر اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں مختلف شعبوں پر تعاون کر رہا ہے اور رقم بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ریلویز سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات پر خرچ ہو گی، امید ہے کہ 30جون سے پہلے زر مبادلہ کے ذخائر 23ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مالی معاونت پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے شکر گزار ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لیپک نے کہا کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات کیلئے مجموعی طور پر 60کروڑ ڈالر دیں گے اور 30کروڑ ڈالر کی دوسری قسط بھی جلد پاکستان کو دی جائے گی، کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہا کہ رقم ریلویز اور دوسرے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے دے رہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..