ملک بھر میں کپاس کی 35فیصد پیداوارکم

قابل عمل قومی ایکشن پلان متعارف کروانے کیلئے حکمت عملی تیار کرناہوگی،پروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں

اتوار 3 جولائی 2016 17:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جولائی ۔2016ء)ملک بھر میں کپاس کی حالیہ 35فیصد کم پیداوارپر زرعی یونیورسٹی فیصل آباداور پنجاب ایگریکلچرریسرچ بورڈ پریشان ، کپاس کی کم پیداوارکی وجوہات کے تناظر میں مستقبل کیلئے ایک قابل عمل قومی ایکشن پلان متعارف کروانے کیلئے زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے سائنس دانوں حکمت عملی تیار کرناہوگی جس کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوتے ہوئے پیداوار میں کمی کے امکانات کو بروقت روکا جا سکے گا۔

یہ باتیں زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں نے پنجاب ایگریکلچرریسرچ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر نورالاسلام خان کے ساتھ ملاقات میں کہیں۔ وائس چانسلرکے چیمبرمیں ہونیوالی ملاقات میں نب جی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد ‘ چیئرمین شعبہ انٹومالوجی ڈاکٹر محمد جلال عارف‘ ڈاکٹر منصور ساہی ‘ ڈاکٹر وقاص وکیل اور ڈاکٹر دلدار گوگی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں ایک مکمل حقیقت کی صورت میں ہمیں متاثر کر رہی ہیں لہٰذا سائنس دانوں کو ان کی موجودگی میں پیداواری تسلسل کو یقینی بنانے کی راہ نکالنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ کپاس میں گلابی سنڈی بھی پوری شدت کے ساتھ فصل پر حملہ آور ہوکر نقصان کے حجم میں اضافہ کرتی ہے لہٰذا اس کی موثر روک تھام اور مینجمنٹ کیلئے مربوط حکمت عملی سامنے لانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی انسانی آبادی کیلئے غذائی ضروریات میں ہونے والاممکنہ اضافہ سائنس دانوں کو فصلوں میں جینیاتی ادغام اور پری سائسیڈایگریکلچرکی رہنمائی کر رہا ہے جس کیلئے کم زرعی مداخل کے ساتھ زیادہ پیداوار کا حصول ایک اہم اور جواب طلب چیلنج ہوگا۔ پنجاب ایگریکلچرریسرچ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر نور الاسلام خاں نے کہا کہ دونوں ادارے مستقبل میں کپاس کی سٹیک ہولڈرڈ میٹنگ کا انعقاد کریں گے جس میں تمام اُمور پر سیرحاصل گفتگو کے بعد سفارشات کوحتمی شکل دی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ ان کا ادارہ کپاس پر گلابی سنڈی کے موثر تدارک اور روک تھام کیلئے تحقیقی منصوبوں کیلئے فنڈنگ میں چنداں دیر نہیں کرے گا لہٰذا ضرورت ہے کہ اس حوالے سے مکمل ہوم ورک کے ساتھ تحقیقی منصوبوں کا آغاز کیا جائے۔ اجلاس میں زرعی یونیورسٹی اور پارب کی قیادت نے اس امرپر اتفاق کیا کہ قومی سطح پر ایکشن پلان ترتیب دینے میں دونوں ادارے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

ڈاکٹر محمدجلال عارف نے کہاکہ کپاس کی گلابی سنڈی ایشیاء اور افریقہ میں پیداواری اضافہ کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے جس کیلئے سائنس دانوں کو مل بیٹھ کر کامیاب حکمت عملی ترتیب دینا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ان کے شعبہ میں کپاس میں گلابی سنڈی اور کجھور میں پام ویول کی موثر روک تھام کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے جو جلد ہی اپنی سفارشات پیش کرے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..