اسلامی معاشی اور تجارتی بلاک کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، اسلامی ممالک میں معاشی جمود کو توڑنے کیلئے نئی سوچ اور تحقیق پر توجہ دینے کی ضرورت ہے

وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا جکارتہ میں 12 ویں عالمی اسلامی معاشی فورم سے خطاب

منگل 2 اگست 2016 22:54

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ اسلامی معاشی اور تجارتی بلاک کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، اسلامی ممالک میں معاشی جمود کو توڑنے کیلئے نئی سوچ اور تحقیق پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان اسلامی ممالک کے ساتھ معاشی اور تجارتی رابطہ کاری میں پیش پیش ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے انڈونیشیاء کے شہر جکارتہ میں منعقد ہونے والے12 ویں عالمی اسلامی معاشی فورم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم پاکستان کو اس فورم میں شمولیت کیلئے دعوت دی گئی تھی، وزیراعظم پاکستان نے اپنی جگہ ملک کی نمائندگی کیلئے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کو نامزد کیا۔ انڈونیشیاء کے صدر جوکوودودو نے فورم کا افتتاح کیا جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم اور فورم کے سرپرست نجیب عبدالرزاق نے خصوصی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی اجلاس سے کویت، قطر، بنگلہ دیش، الجیریا، نائیجیریا، تاجکستان، اردن، گنی، سری لنکا، ویتنام، تھائی لینڈ اور اسلامی ترقیاتی بینک کے نمائندوں نے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی ممالک کو غربت کے خاتمے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو پروان چڑھا نا ہو گا تاکہ ترقی کے ثمرات غریب ترین طبقات تک پہنچ سکیں، پاکستان اسلامی ممالک کے مابین تجارت اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ اسلامی مارکیٹ کے قیام کا حامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اسلامی ممالک کے مابین معاشی و تجارتی تعاون کو مضبوط کرنے کیلئے اسلامی تعاون کی تنظیم کے ترجیحی تجارت کے معاہدوں کی توثیق کر دی ہے اور اس کیلئے درکار ٹیرف لسٹ او آئی سی سیکرٹریٹ جمع کرا دی ہے۔ وفاقی وزیر نے اسلامی ممالک کے مابین تجارت میں سہولت، سرمایہ کاری میں اضافہ، سفری آسانی کیلئے کی جانے والی کوششوں کیلئے پاکستان کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی وزیر کے ہمراہ وزیراعظم کے تہنیتی خطوط بھی ہیں جو وہ انڈونیشیاء کے صدر اور ملائیشیاء کے وزیراعظم کو دیں گے، ان دونوں لیڈران نے وزیراعظم پاکستان کو فورم میں شرکت کی خصوصی دعوت دی تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..