2014ء میں چینی حکام کی درخواست بھی دھرنا دینے والوں پر اثر نہ کرسکی

2018ء میں اضافی بجلی کے استعمال کا پروگرام دیں گے اورعوام ووٹ دیں گے اورنج لائن منصوبے پر300صفحات کے عدالتی فیصلے میں کرپشن پر ایک لفظ بھی نہیں

بدھ 7 ستمبر 2016 18:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 ستمبر ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایوان وزیراعلیٰ میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ 2016ء کی تقریب کے دوران لاہور چیمبر کے پرانے دوستوں کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ تقریب میں وہ چہرے بھی نظر آ رہے ہیں جو لاہور چیمبر کی صدارت کے دوران میرے ساتھ ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن تھے ۔

میں 1980 ء کی دہائی میں لاہور چیمبر کا صدر اورآج 10 کروڑ عوام کا خادم ہوں اور خلوص نیت سے اپنے صوبے کے عوام کی خدمت کر رہا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے اگست 2014ء میں دھرنا دینے والوں اور اب دوبارہ دھرنے کی سیاست شروع کرنیوالوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب2014ء پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے توانائی اور دیگر منصوبوں کو آگے بڑھانے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کئے تو اس وقت دھرنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

حالانکہ ستمبر 2014 ء میں چین کے صدر جو کہ پاکستان کے انتہائی مخلص دوست ہیں، انہوں نے بھی اسلام آباد آنا تھا۔ بدقسمتی سے اسلام آباد میں دھرنوں کے باعث چینی صدر کا دورہ بھی ملتوی ہوا۔ میں اس بات کا گواہ ہوں کہ چین کے اعلیٰ حکام نے بھی دھرنا دینے والوں سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی تاکہ چین کے صدر کا دورہ وقت پر ہو۔ لیکن دھرنا دینے والے اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہے اور انہوں نے چند روز کیلئے بھی دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔

اس سے بڑھ کر بدقسمتی کیا ہوسکتی ہے کہ دھرنے والوں نے پاکستان کے انتہائی قابل اعتماد دوست ملک چین کے صدر کا دورہ دھرنوں کی نذر کیاجس کے بعد وہ اپریل 2015 ء میں پاکستان آئے اور معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ ابھی ان معاہدوں کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ ان پر انتہائی تیز رفتاری سے کام شروع ہوا اور اب کئی منصوبے تکمیل کے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔

ماضی کی 69 سالہ تاریخ میں کون سا موقع تھا جب 46 ارب ڈالر تو دور کی بات 46 لاکھ ڈالر کے معاہدوں پر بھی اتنی تیز رفتاری سے عملدرآمد کیا گیا ہو۔ ایسا منظر پاکستان کے 20 کروڑ عوام نے اس سے قبل نہ کبھی دیکھا اور نہ سنا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس قوم سے سیدھی اور کھری بات کرنی چاہیئے اور کوئی چیز چھپانی نہیں چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے ان عناصر کو بھی ہدف تنقید بنایاجنہوں نے چین کے ان منصوبوں کے بارے میں بے بنیاد پراپیگنڈا کیا اور کہا کہ اس میں قرضے شامل ہیں ۔

وزیراعلیٰ نے بعض موقع پر دلچسپ پیرائے میں بھی گفتگو کی اور ایک موقع پر کہا کہ مجھے میرے ایک دوست نے کہا کہ 2013 ء میں آپ کو عوام نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے پر ووٹ دیئے اور اب بجلی کے منصوبے مکمل ہونے سے 2018ء میں نہ صرف لوڈشیڈنگ ختم ہوگی بلکہ بجلی وافر بھی ہوگی تو اس اضافی بجلی کا آپ کیا کریں گے؟ جس پر میں نے اپنے دوست سے کہا کہ میں عوام سے کہوں گا کہ آپ 2018 ء میں بھی ہمیں ووٹ دے کر کامیاب کرائیں تو پچھلی بار ہم نے بجلی کی کمی پوری کرنے کا وعدہ پورا کیا اور اب ہم آپ کو اضافی بجلی کہاں استعمال کرنی ہے، اس کے بارے میں پروگرام دیں گے۔

وزیراعلیٰ نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ عدالت عالیہ نے اس منصوبے کے بعض حصوں پر سٹے آرڈ ر دیا ہے ۔ ہم عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن پنجاب حکومت اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کے وکلاء اور بعض دیگر وکلاء نے عدالت عالیہ میں منصوبے میں کرپشن کے حوالے سے بہت الزامات لگائے لیکن عدالت عالیہ کے 300 صفحے کے فیصلے میں ایک لفظ بھی کرپشن پر نہیں ملے گا۔ وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر کا اختتام ان اشعار پر کیا ؂ تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میں تو کانٹوں میں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے نہیں یہ شان خود داری چمن سے توڑ کر تجھ کوکوئی دستار میں رکھ لے کوئی زیب گلو کر لے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی