کامسیٹس آرٹ گیلری میں عالمی شہرت یافتہ فوٹو گرافر سمیع الرحمن کے فوٹو گرافک واک کی نمائش کا افتتاح

جمعہ 23 ستمبر 2016 16:58

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 ستمبر۔2016ء) کامسیٹس آرٹ گیلری واقع سی آئی آئی ٹی اسلام آباد کیمپس میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اور شہرت یافتہ فوٹو گرافر سمیع الرحمن کے فوٹو گرافک واک کی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح پاکستان میں آسٹریلیا کے سفیر ہز ایکسلینسی ڈاکٹربریگیتا بلاھا نے کیا۔جمعہ کو کامسیٹس آرٹ گیلری کی کیورئیر مسز فرح محمود نے بتایا کہ” آئی آف دی بی ہولڈر“ کے عنوان سے نمائش 42منتخب شدہ آرٹ ورکس پر مشتمل ہے جو30ستمبر 2016تک جاری رہے گی۔

نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد آرٹ کے شائقین سے مکمل بھری ہوئی گیلری سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بلاھا نے کہا کہ وہ یونیورسٹی کی متحرک آرٹ گیلری کا دورہ کرکے بہت خوش ہیں جو کمیونٹی کو ثقافتی سرگرمیوں میں مصروف رکھ رہی ہے، یہ بھی یاد کرایا کہ وہ دو ماہ قبل بھی یہاں آئی تھیں اور مقامی آرٹسٹوں کو فورم مہیا کرنے پر CIITکی تعریف کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی ریکڑ سی آئی آئی ٹی نے کہا کہ اُنہوں نے فنکاروں کی ”حسن/خوبصورتی اور سچائی کی تلاش “کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے اور اس مقصد کیلئے کامسیٹس آرٹ گیلری کی شکل میں پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جو پروفیشنل فنکاروں، ڈیزائنرراور آزکیٹکچرز بشمول مصوری، اسلامک آرٹ ، خطاطی، منی ایچر مصوری، اوری گیمی، فوٹو فرافی انسٹالیشنزSculpturesاور آرکیٹچکرل پراجیکٹس کے فنون کے آرٹ کے Visual کی مختلف اقسام پر فوکس ہے۔

گیلری پاکستان اور مختلف اقوام کے درمیان سفارت خانوں اور دیگر آرٹ گیلریوں، مقامی اور بین الاقوامی کے ذریعے اشتراک کرکے رشتے استوار کررہی ہے۔پروفیسر ڈاکٹرراحیل قمر انچارج سی آئی آئی ٹی اسلام آباد کیمپس نے معزز سفیر اور دیگر معزز شرکا فن کی قدر دانی کیلئے شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کا دن سی آئی آئی ٹی کیلئے بہت قیمتی ہے کیوں کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے اسے پاکستان کی170سے زائد یونیورسٹیوں میں نمبر01رینک کیا گیا ہے اور ٹائمز ہائر ایجوکیشن برطانیہ نے دُنیا بھر میں601-800کے درمیان رکھا ہے۔

نمائش میں رکھے گئے فن پارے سمیع الرحمن کے عام جگہوں سے کچھ دلچسپ تلاش کرنے کے بے پناہ شوق کا اظہار ہیں اور خاص طور پر جو توجہ اُنہوں نے روشنی اور شیڈ کودی ہے وہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔تصاویر کی بڑی تعداد پاکستان کے مختلف شہروں سے لی گئی ہیں جب کہ بقایہ ہندوستان ، اٹلی اور ترکی سے، سمیع کے تخلیقی کام کے تاثر میں اضافہ کرنے والا ایک واحد فیکٹر ا س کی ڈیزائن اور کمپوزیشن کی سوجھ بوجھ ہے۔

سمیع الرحمن، ایک ریٹائرڈ ڈی آئی جی (پولیس) خود اپنے ہی اُستاد فوٹو آرٹسٹ ہیں۔ اُنہوں نے 2003میں صدارتی ایوارڈ برائے آرٹ فوٹو گرافی حاصل کیا اور 130سے زائد بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کئے ہیں ان کو امریکہ کی فوٹو گرافک سوسائٹی نے دُنیا کے ٹاپ 25نمائش کنندگان میں سے ایک کا اعلان کیا وہ 1990سے پاکستان کی فوٹو گرافک آرٹ سوسائٹی کے صدر ہیں۔اُنہوں نے کرافٹ کی تعلیم بھی دی اور متعدد قومی اور بین الاقوامی نمائشوں میں بطور جج کردار ادا کیا۔ نمائش میں رکھی گئی تصاویربہت مناسب قیمت پر برائے فروخت ہیں۔ نمائش30ستمبر 2016تک روزانہ صبح10بجے تا شام6بجے جاری رہے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..