صوبائی حکومت نے 350ملین روپے کی لاگت سے صوبے بھر میں 53جدید اور منفرد وٹرنری ہسپتال قائم کئے ہیں٬موجودہ وٹرنری مراکز کا درجہ بلند کرنے اور ان کی تزئین و آرائش پر گزشتہ تین برسوں کے دوران105.35ملین روپے خرچ کئے گئے٬ 120 ملین روپے خالص نسل کی بھینسوں کی خوراک اور نسل کشی اور ڈیری ٹیکنالوجیزکی درجہ بلندی کیلئے خرچ کئے گئے٬ 160نئی اینمل ڈسپنسریاں بھی پورے صوبے میں قائم کی گئی ہیں

ڈائریکٹریٹ آف لائیو سٹاک اینڈڈیری ڈیویلپمنٹ کی طرف سے جاری کردہ تین سالہ کارکردگی رپورٹ

پیر 10 اکتوبر 2016 22:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء)حکومت خیبر پختونخوا نے 350ملین روپے کی لاگت سے صوبے بھر میں 53جدید اور منفرد وٹرنری ہسپتال قائم کئے ہیں جبکہ موجودہ وٹرنری مراکز کا درجہ بلند کرنے اور ان کی تزئین و آرائش پر گزشتہ تین برسوں کے دوران105.35ملین روپے خرچ کئے گئے اس کے علاوہ 120 ملین روپے خالص نسل کی بھینسوں کی خوراک اور نسل کشی اور ڈیری ٹیکنالوجیزکی درجہ بلندی کیلئے خرچ کئے گئے جبکہ 160نئی اینمل ڈسپنسریاں بھی پورے صوبے میں قائم کی گئی ہیں۔

ڈائریکٹریٹ آف لائیو سٹاک اینڈڈیری ڈیویلپمنٹ کی طرف سے جاری کردہ تین سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت نے کئی اقدامات اٹھائے ہیں جن سے خالص نسل کے جاانوروں کی نسل کشی٬گوشت فراہم کرنے والے جانوروں کے فارمز٬وٹرنری ہسپتالوں کا قیام اور ڈیری کی پیداوارکو بڑی بڑی مارکیٹوں سے منسلک کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک نے انگورہ نسل خرگوشوں کی نسل کشی کیلئے دس ملین روپے کی لاگت سے ایک ماڈل فارم کا قیام بھی عمل میں لایا ہے۔

انگورہ نسل کے خرگوشوں کی نسل کشی انکی نرم و ملائم اون کی وجہ سے کی جاتی ہے۔ مزید برآں کسانوں اور لائیو سٹاک کے شعبے سے منسلک افراد کی تربیت کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں جن پر گزشتہ تین برسوں کے دوران60ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔دور دراز علاقوں کے زمینداروں کو جانوروں کی انتظام کاری اور ان کی نسل کشی میں تربیت فراہم کرنے کیلئے 1442کیمپس صوبے بھر میں قائم کئے گئے جن میں30,702زمینداروں کو تربیت فراہم کی گئی۔

تین سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواکے وٹرنری ہسپتالوں میں 6.3ملین جانوروں کا علاج معالجہ کیا گیا6.28ملین جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں پولٹری کے شعبے میں 20.09ملین حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ تحقیق کے شعبے میں صوبائی محکمہ لائیو سٹاک نے دیر پائیں میں247.605 ملین روپے کی لاگت سے لائیو سٹاک ریسرچ اینڈڈیویلپمنٹ سٹیشن قائم کئے ہیں جن میں جانوروں کیلئے تجزیاتی لیبارٹری بھی شامل ہے۔

مزید برآں پشاور میں 60ملین روپے کی لاگت سے ڈرگ ریسیڈیوڈیٹرمینیشن فیسلٹی بھی قائم کی جا چکی ہے جس سے دودھ٬گوشت اور انڈوں میں مضر صحت اشیائ کی نشاندہی ممکن ہو سکے گی تاکہ WTOکے مندرجات کو پوراکیا جاسکے۔ مزید برآں ڈیری مصنوعات کی بڑھوتری کیلئے 20ملین روپے کی لاگت سے فوڈ اینڈ فوریجز میں تحقیق اور ترقی کیلئے ایک الگ ڈیپارٹمنٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق حفاظتی ٹیکہ جات کے شعبے میں خیبر پختونخواکے اینمل ڈیریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پورے ملک میں بہترین ویکسین بنا رہی ہے جس کو نہ صرف خیبر پختونخوامیں استعمال کیا جا رہا ہے بلکہ پورے پاکستان میں زمیندار اور مختلف محکمے انکو استعمال کر رہے ہیں۔گزشتہ تین برسوں میں سات مختلف بیماریوں کیلئے 120ملین ویکسین تیار کی جا چکی ہے۔ان تمام اقدامات کی بدولت موجودہ حکومت یہ توقع رکھتی ہے کہ شعبہ لائیو سٹاک کو ان سے ترقی اور فروغ حاصل ہوگا جبکہ اس شعبے سے منسلک کسان اور دیگر عوام بھی ترقی و حوشحالی کی راہ پر گامزن ہونگے اور صوبہ کی معیشت کو بھی بھرپور ترقی ملے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..