وسط ایشیائی تجارتی معاہدے میں پاکستان کو مبصر کا درجہ ملنے سے پاکستان اور امریکہ دوطرفہ تجارت کی نئی راہیں تلاش کریں گے٬٬امریکی حکومت نے پاکستان کو حقوق دانش کی واچ لسٹ سے نکال دیا ہے٬ہم اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے شراکت داری کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں

وزیراعظم محمد نوازشریف کی پاکستان کیلئے امریکی تجارتی نمائندے مائیکل فورمین سے ملاقات میں گفتگو

منگل 18 اکتوبر 2016 20:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے وسط ایشیائی تجارتی معاہدے میں پاکستان کو مبصر کا درجہ دینے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور امریکہ دوطرفہ تجارت کی نئی راہیں تلاش کریں گے٬امریکی حکومت نے پاکستان کو حقوق دانش کی واچ لسٹ سے ہٹا دیا ہے٬ہم اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے شراکت داری کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔

منگل کو یہاں وزیر اعظم نوازشریف سے پاکستان کیلئے امریکہ کے تجارتی نمائندے مائیکل فورمین نے ملاقات کی جس میںوزیراعظم محمد نوازشریف نے وسط ایشیائی تجارتی معاہدے میں پاکستان کو مبصر کا درجہ دینے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ توقع ہے کہ تجارتی معاہدے کی کونسل کا اگلا اجلاس بارآور ہوگا٬پاکستان اور امریکہ تجارت کی نئی راہیں تلاش کریں گے٬امریکہ پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور اقتصادتعلقات کے فروغ کیلئے شراکت داری کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے کہا کہ باہمی تجارتی حجم میں اضافہ دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہے٬دوطرفہ تجارت کا حجم گذشتہ 5سال سے پانچ ارب ڈالر ہے حقوق دانش کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔امریکی حکومت نے پاکستان کو حقوق دانش کی واچ لسٹ سے ہٹا دیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ غیر ملکی کمپنیاںپاکستان میں سرمایہ کار ی سے منافع کمارہی ہیں٬منافع بخش سرمایہ کاری پاکستان میں بڑھتے ہوئے مواقع کی نشاندہی کرتی ہے۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی نمائندے نے کہا کہ گذشتہ تین سال میں پاکستان میں امن و امان کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے٬امن وامان کی بہتری تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے فائدہ مند ہے۔مائیکل فورمین نے کہا کہ مجموعی قومی پیداوار 4.7فیصد تک پہنچنا معا شی بحالی کی عکاس ہے٬حکومت کی پائیدار پالیسیوں کی بدولت معیشت بہتر ہورہی ہے اسی طرح افراط زر میں کمی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کی بڑی کامیابی ہے۔آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل ہونا موثر پالیسیوں کاثبوت ہے۔(خ م)

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا