ایس ای سی پی کی ضوابط برائے کمپنیز (رجسٹریشن دفاتر)٬2003 میں ضروری ترامیم تجویز

پیر 31 اکتوبر 2016 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ضوابط برائے کمپنیز (رجسٹریشن دفاتر)٬2003 میں ضروری ترامیم تجویز کی ہیں۔ تاریخ اجرا سے چودہ دن کے اندر آرا ئ کے حصول کے لئے نوٹیفکیشن کا مسودہ سرکاری جریدے میں شائع کردیا گیا ہے۔ مذکورہ نوٹیفکیشن ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر ڈال دی گئی ہے ۔

کمپنی رجسٹریشن دفاتر (سی آر اوز) کے داخلی انتظام کے موجودہ ضوابط ستمبر٬ 2003 میں جاری کئے گئے تھے اور ان میں وقتاً فوقتاً ضروری ترامیم بھی کی جاتی رہی ہیں۔ یہ یقینی بنانے کے لئے کہ موجودہ ضوابط آج کے دور کے تقاضوں کو پورا کریں۔ ایس ای سی پی نے مکمل جائزے کے بعد یہ ترامیم تجویز کی ہیں۔ ایس ای سی پی نے حال ہی میں گلگت بلتستان میں اپنا٬ نواں علاقائی دفتر یعنی سی آر او کھولاہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سیالکوٹ اور ایبٹ آباد میں بھی سہولت مرکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ گوادر کا سہولت مرکز بھی جلد کام شروع کر دے گا۔ اسی مقصد کے تحت سی آر او اور سہولت مراکز کے قیام کو ممکن بنانے کے احکام کو ضوابط کا حصّہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ کمپنیوں کے ریکارڈ کو محفوظ رکھنے یا تلف کرنے کے حوالے سے بھی ترامیم کی گئی ہیں جن کے ذریعے رجسٹرارصاحب موجودہ کمپنیوں کے ریکارڈز دس سال کے لئے جبکہ تحلیل شدہ کمپنیوں کے ریکارڈز پانچ سال کے لئے محفوظ رہ سکیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..