پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق اوگرا کی سمری مسترد ٬ْ وزیر اعظم کی قیمتیں ماہ اکتوبر کی سطح پر برقرار رکھنے کی ہدایت

پیر 31 اکتوبر 2016 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ماہ اکتوبر کی سطح پر برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیر کو پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ اوگرا کی طرف سے ماہ اکتوبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی سمری ارسال کی گئی تھی جس کے تحت پٹرول کی قیمت 64.27 سے بڑھا کر 66.56 روپے٬ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 72.52 سے بڑھا کر 74.52 کرنے٬ ہائی اوکٹین کی قیمت 72.78 سے بڑھا کر 82.50٬ مٹی کے تیل کی قیمت 43.34 سے بڑھا کر 50 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 45.34 روپے سے بڑھا کر 49.74 روپے کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ماہ اکتوبر کی سطح پر برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت یکم مارچ 2013ء سے پٹرول پر 14.70 روپے٬ ہائی سپیڈ ڈیزل 15.66 روپے٬ مٹی کا تیل 14.30 روپے٬ لائٹ ڈیزل آئل پر 13.55 روپے٬ ہائی اوکٹین پر 19.32 روپے فی لٹر کے حساب سے جنرل سیلز ٹیکس لاگو تھا۔ یکم نومبر 2016ء کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر درج ذیل حساب سے جنرل سیلز ٹیکس لاگو ہے جو کہ پٹرول پر 9.10 روپے٬ ہائی سپیڈ ڈیزل پر 17.99 روپے٬ مٹی کے تیل پر 0.85 روپے٬ لائٹ ڈیزل آئل پر 0.85 روپے٬ ہائی اوکٹین پر 10.56 روپے فی لٹر مقرر ہے

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..