سام سنگ نیو گرینڈ پرائم پلس مزید طاقتور خصوصیات کے ساتھ پیش

پیر 21 نومبر 2016 16:06

سام سنگ نیو گرینڈ پرائم پلس مزید طاقتور خصوصیات کے ساتھ پیش

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء)سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان نے صارفین کیلئے اپنا جدید اور نیا اسمارٹ فون گلیکسی گرینڈ پرائم پلس پیش کردیا ہے۔اس کے سابقہ ورژن گرینڈ پرائم کا شمار ریکارڈ تعداد میں فروخت ہونے والی پراڈکٹ میں کیا جاتا ہے اور سام سنگ کو امید ہے کہ گلیکسی گرینڈ پرائم پلس بھی اسی شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فروخت کے نئے ریکارڈز قائم کرے گی۔

سام سنگ نے اس نئے اسمارٹ فون میں بھی نئی تخلیقاتی ٹیکنالوجیز کے ساتھ متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز شامل کئے ہیں۔سام سنگ کے اس نئے اسمارٹ فون میں 1.5GB RAM اور 8GB کی قابل توسیع گنجائش کی سہولت موجود ہے جبکہ اس ڈیوائس میں 256GBگنجائش کی مائیکرو ایس ڈی کی سہولت بھی موجود ہے،اس میں 8میگا پکسل کے ریئر کیمرے کے ساتھ ساتھ فرنٹ فلیش کے ساتھ 5میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی موجو دہے ،یہ 4G/LTE ڈیوائس 2,600 mAh استعداد کی بیٹری پر چلتی ہے جو کہ اسمارٹ فون کو زیادہ دیر تک استعمال کے قابل بناتی ہے ۔

(جاری ہے)

سام سنگ گلیکسی گرینڈ پرائم پلس استعمال کرنے والے صارفین ژMediaTek MT6737T پروسیسر کے ساتھ quad-coreتجربے سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں ،یہ زیادہ صارف دوست آپشنز کیلئے Android 6.0 Marshmallow,پر چلتا ہے ،اس کا 5میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ برائٹ ایل ای ڈی فرنٹ فلیش سے لیس ہے جو کہ کم روشنی میں بھی زیادہ صاف اور روشن سیلفی کو ممکن بناتا ہے،کیمرے میں کوئیک لانچ موڈ کا آپشن موجود ہے جس کے ذریعے دو بار ہوم بٹن کو دبا کر کیمرے تک تیز رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

یہ اسمارٹ فون سام سنگ کی انقلابی ٹچ اسکرین انٹر فیس TouchWiz سے بھی لیس ہے ،اس کی وسیع ریم صارفین کو اسٹوریج کی وسیع گنجائش فراہم کرتی ہے جبکہ 2,600 mAh استعدادکی بیٹری دیرپا استعمال کو ممکن بناتی ہے جبکہ صارفین پاور سیونگ موڈ کے ذریعے اسمارٹ فون کے battery-consumption. کو مزید کم بھی کرسکتے ہیں۔صارفین اسمارٹ سوئچ فیچرز کی مدد سے اپنے پرانے فون سے ڈیٹا کو با آسانی نیو گرینڈ پرائم پلس میں منتقل کرسکتے ہیں ،اس کا ایزی موڈ فیچر صارفین کو اس ڈیوائس کے استعمال میں اور آسانی فراہم کرتا ہے ،یہ نیا اسمارٹ فون بلیک،گولڈ،سلوراور پنک گولڈ کلرز میں دستیاب ہے جبکہ اپنی وائٹ سلیک ڈیزائن باڈی کے باعث یہ آپ کے ہتھیلی میں سماجانے والی بہترین ڈیوائس ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے9مئی  تک   درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے9مئی تک درخواستیں طلب

کراچی میں  منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی  نمائش  میں شرکت کے لئے  15مئی  تک درخواستیں     طلب

کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 15مئی تک درخواستیں طلب