پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارحجان

کے ایس ای100انڈیکس42500پوائنٹس کی بلندسطح کوچھونے کے بعد42400پوائنٹس کی نئی بلند سطح پربندہوا

پیر 21 نومبر 2016 21:48

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارحجان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روزتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای100انڈیکس42500پوائنٹس کی بلندسطح کوچھونے کے بعد42400پوائنٹس کی نئی بلند سطح پربندہوا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں37 ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کا مجموعی حجم86کھرب سے روپے سے تجاوز کر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہواسرمایہ کاری بینکنگ ،ایئر لائن ،سیمنٹ ،اسٹیل اور توانائی کے شعبے میں سرگرم دکھائے دیے جس کی وجہ سے ٹریڈنمگ کے دران انڈیکس 42548پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس42500پوائنٹس کی حد پربرقرا نہ رکھ سکا لیکن اس کے باوجود انڈیکس100سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ42400پوائنٹس کی حد عبور کر کے بند ہوا۔

(جاری ہے)

پیرکو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں114.10پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس42324.94پوائنٹس سے بڑھ کر42439.4پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس60.9پوائنٹس کے اضافے سے 22835.96 اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس29105.44پوائنٹس سے بڑھ کر29239.4پوائنٹس پربندہوا۔پیرکے روزمارکیٹ کے سرمائے میں37ارب98کروڑ98لاکھ81ہزار517روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم85کھرب77ارب38کروڑ17لاکھ96ہزار883روپے سے بڑھ کر86کھرب15ارب37کروڑ16لاکھ78ہزار400روپے ہوگیا۔

پیر کومارکیٹ میں34کروڑ70لاکھ88ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو9ارب روپے تک محدودرہی جبکہ گزشتہ جمعہ49کروڑ7لاکھ14ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو12ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیرکے روز مجموعی طورپر406کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی213کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،176میںکمی اور17کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے سمٹ بینک6کروڑ18لاکھ،بینک آف پنجاب4کروڑ69لاکھ،پی آئی ای2کروڑ72لاکھ،پاورسیمنٹ لمیٹڈ2کروڑ32لاکھ اورسلک بینک لمیٹڈ1کروڑ58لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھائومیں205.61روپے اورفلپس مورس پاک کے بھائومیں86.88روپے کااضافہ جبکہ خیبرٹوبیکوکے بھائومیں48.50روپے اورسیمنس پاک کے بھائومیں29.53روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے9مئی  تک   درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے9مئی تک درخواستیں طلب

کراچی میں  منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی  نمائش  میں شرکت کے لئے  15مئی  تک درخواستیں     طلب

کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 15مئی تک درخواستیں طلب

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71           ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے