فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی نئے جنرل قمر جاوید باجوہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ملک کیلئے بہترین خدمات ادا کرنے پر خراج تحسین

منگل 29 نومبر 2016 19:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدر محمد ریاض خٹک نے نئے جنرل قمر جاوید باجوہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اوراس کے ساتھ ساتھ سبکدوش ہونے وا لے سا بق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ملک کیلئے بہترین خدمات ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔انھوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی اپریشن کو مزید تیز کرنے کامطالبہ کرتے ہیںاور یہ توقع رکھتے ہیںکہ جب تک کراچی میں مکمل آمن نہ ہوجائے تو رینجزر اور آرمی کسی بھی صورت اس اپریشن کو سست روی کا شکا ر نہ کرے ۔

انھوں نے کہا کہ کراچی اس ملک کا معاشی دارلخلافہ ہے اور جب تک کراچی میں آمن نہیں ہوگا اس نلک میں معاشی استحکام ناگزیر ہے ۔

(جاری ہے)

محمد ریاض خٹک نے مزید کہا کہ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف راحیل شریف نے اس وقت ملک کو2013کی نسبت بہت مضبوط بنا دیا ہے ۔ضرب عضب کو شروع کر کے اس ملک کو پرآمن کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا انھوں نے اپنے دور میں مختلف فوجی آپریشن کا آغاز کیا جس پر یہ قوم ان کی شکر گزار رہے گی ۔

اس طرح سی پیک کے منصوبے کو اپنے تین سالہ مدت میں احسن طریقے سے سرانجام دیا اور وہ وقت آیا جب چین سے کنٹینرزگوادر بندرگاہ سے دوسرے ممالک کی طرف لنگر انداز ہوئے جوکہ ایک تاریخی لمحہ تھا۔انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نئے آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جس میں بھارت کی بڑھتی ہوئی کشیدگی سرفہرست ہے اور اسی لحاظ سے جنرل باجوہ کو لائن آف کنٹرول کے معاملات میں گہرہ تجربہ بھی رکھتے ہیںاور اب میرے خیال میں وہ حکومت کی اجازت سے بھارتی افواج کو ایک سخت جواب دینے کی طرف جائیں گے جو کہ اس وقت ایک نظریہ ضرورت بھی ہے ۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری حکومت اور افوج پاکستان کے ساتھ ملک کی معاشی استحکام کیلئے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے ۔اور اگر ضرورت پڑی تو ہم بھارت کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو بھی ختم کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گے ، تجارت کشمیریوں کی جانوں سے اور معصوم پاکستانیوں کے خون سے زیادہ اہم نہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے