2017 میں چوہدری نثار وزیرداخلہ نہیں رہیں گے،منظور حسین وسان کی پیشنگوئی

ْ پانامہ لیکس کے کاغذات نواز شریف کے جیب میں پڑے ہیں جو باہر نکالنے ہیں،میڈیا سے بات چیت

منگل 20 دسمبر 2016 19:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2017 میں چوہدری نثار وزیرداخلہ نہیں رہیں گے پانامہ لیکس کے کاغذات نواز شریف کے جیب میں پڑے ہیں جو باہر نکالنے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں سندھ اسمال انڈسٹری بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس کہ بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔

منظور وسان نے کہا کہ پانامہ لیکس نواز شریف کی جان نہیں چھوڑیگا پیپلزپارٹی 2017 سے پہلے نواز شریف کے جیب سے پانامہ لیکس کے ثبوت نکال لے گی وزیراعظم کے لیے پانامہ لیکس مشکل کریگا ہم نے جمہوریت کہ لیے کوڑے بھی کھائے ہیں ہم اس کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے آنے کہ بعد اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہونگی دبئی والے بھی جلد وطن واپس آجائیں گے 2017 کا نیا سال سندھ اور پیپلزپارٹی کے لئے اہم اور اچھا سال ہوگا 2017 جلسوں اور جلوسوں کا سال بھی ہوگا اور سیاسی گرما گرمی بھی ہوگی۔

(جاری ہے)

منظور وسان نے کہا کہ حیران ہوں کہ چوہدری نثار، فنکشنل لیگ اور دیگر پارٹیاں کہتی ہیں کہ پیپلزپارٹی کرپشن میں ملوث ہے میں ان سے کہتا ہوں کہ پہلے آپ اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں پھر دوسروں کہ خلاف بولیں قبضہ گروپ کون ہے سب جانتے ہیں حیدرآباد اور خیرپور میں کون قبضہ مافیا ہے یہ بھی سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہماری اکثریت کو کس نے اقلیت میں بدلا کیا یہ جمہوری عمل تھا اقلیتوں کے حقوق سے متعلق بل پر نظر ثانی کریں گے مذہبی جماعتوں کے اعتراضات دور کیے جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں منظور حسین وسان نے کہا کہ دو ہزار سترہ الیکشن کا سال ہوگا نیا سال پیپلزپارٹی کے لئے اہم ہوگا اور نشستیں بڑھیں گی۔ منظور وسان نے کہا کہ نئے سال کی آمد ہے کیا پتہ آئی جی صاحب نیا سال منانے چھٹیوں پر گئے ہوں آئی جی سندھ کو ہٹانے کہ متعلق مجھے کوئی علم نہیں ہے آئی جی اور چیف سیکریٹری وفاق لگاتا ہے سفارشات صوبائی حکومت کی ہوتی ہیں۔

منظور حسین وسان نے کہا کہ سندھ اسمال انڈسٹریز کیلئے 113 ملین بجٹ اجلاس میں منظور کر لیا گیا ہے جس میں ملازمین کو پانچ ماہ کی تنخوائیں اور پینشن بھی شامل ہیں 300کی تعداد کی بجائے 875 ملازمین محکمہ میں بھرتی کیے گئے سندھ اسمال انڈسٹری کے 632 ملین سالانہ اخراجات ہیں ادارہ کیسے چلائیں۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ ریونیو کلیکشن انتہائی کم ہے ریونیو بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں سندھ اسمال انڈسٹریز کی زمین پر شاپنگ سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ محکمہ کے اخراجات کم کئے جا سکیں ۔سکھر میں بھی اچھی زمین دیکھ کر انڈسٹریل زون بنایا جائے گا سندھ اسمال کو مضبوط بنانا ہے۔اجلاس میں صنعت و تجارت کے سیکریٹری عبدالرحیم سومرواور بورڈ کے ممبران شریک تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی