کراچی پہلی دفعہ آیا ہوں مگر ایسا محسوص ہوتا ہے اپنے گھر میں ہوں، سی ای او چائنا فنانشل فیوچر ایکسچینج

معاہدے کا حصہ بننا میرے لئے باعث خوشی ہے، امید کرتا ہوں دو ممالک کے ریگولیٹر پیشرفت میں مزید بہتری لائینگے ،ہو وینگ کا 32کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب

جمعہ 20 جنوری 2017 20:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد حصص فروخت کرنے کا معاہدہ طے پاگیا اور 32 کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں سی ای او چائنا فنانشل فیوچر ایکسچینج ہو وینگ نے کہا ہے کہ کراچی پہلی دفعہ آیا ہوں مگر ایسا محسوص ہوتا ہے کہ اپنے گھر میں ہوں۔انہوں نے کہاکہ اس معاہدے کا حصہ بننا میرے لئے بڑی خوشی ہے، امید کرتا ہوں کے دو ملکوں کے ریگولیٹر اس پیش رفت میں مزید بہتری لائیں گے ، جس سے دو ملکوں کی معیشت فائدہ حاصل کریں گی ۔

چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج منیر کمال نے کہا کہ آج کادن پاکستانی معیشت کے لئے تاریخی ہے،پاک چین دوستی بہت بڑے معاشی رشتہ میں تبدیل ہورہی ہے،ملکی معیشت نے گذشتہ تین سالوں میں بڑی ترقی کی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کہا کہ مغرب نے باہمی تعاون سے ترقی کی ہے،کوئی معشیت تنہا ترقی نہیں کر سکتی ،چین کی سرمایہ کاری اس سلک روڈ سے پاکستان میں داخل ہو گئی،کامیاب ملک وہ ہے جو اپنے پڑوسی ممالک سے اچھے تجارتی اور ثقافی تعلقات رکھے ،پاکستان اور چین کی کیپیٹل مارکیٹس کا الحاق سرمایہ کاروں کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار نومبر میں 8.1 فیصد رہی،نجی شعبے نے جولائی تا دسمبر 376 ارب روپے کے قرضے لیے ۔چینی سفیر ، سو وین وے ڈانگ نے کہا کہ چینی ایمبسی کی جانب سے میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں،،اس معاہدے سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا اور دنوں ملکوں کے مالیاتی ادارے فائدہ اٹھائیں گے،اس معاہدے سے نئی پراڈکس متعارف ہو گی. اور سی پیک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،سی پیک سے روزگار کے نئے اور ان گنت مواقع سامنے آئیں گے ،سی پیک خطے میں معاشی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرے گا ۔چینی سفیرنے کہا کہ اگلے ماہ چینی نیا سال آ رہا ہے مجھے امید ہے کہ اس نئے سال میں ہم مل کر محنت اور لگن سے اچھے مستقبل کے لیے کام کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ