دبئی کے صحرا میں ساڑھے چار کلومیٹر پر پھیلے سولر پلانٹ کے دوسرے مرحلے کی تعمیر مکمل، 50 ہزار گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی

اتوار 26 مارچ 2017 14:30

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) دبئی کے صحرا میں ساڑھے چار کلومیٹر پر پھیلے سولر کے پلانٹ کے دوسرے مرحلے کی تعمیر مکمل ہو گئی۔مذکورہ محمد بن راشد المکتوم سولر پارک دبئی کی توانائی کی ضروریات کو 2050 تک تیل کے بجائے توانائی کے متبادل ذرائع سے حاصل کرنے کے ایک منصوبے کا حصہ ہے۔مذکورہ پلانٹ صحرا میں ساڑھے چار کلومیٹر کے رقبے پر بنایا گیا ہے جس میںدوسرے مرحلے میں 23 لاکھ سولر پینلز نصب کئے گئے ہیں،ان کی صلاحیت 200 میگا واٹ ہے جس سے 50 ہزار گھروں کو بجلی میسر ہو گی۔

(جاری ہے)

دبئی الیکٹرک سٹی اینڈ واٹر اتھارٹی کے مطابق اس پلانٹ کی صلاحیت 2020 تک ایک ہزار میگا واٹ پر آ جائے گی۔انھوں نے بتایا کہ پلانٹ کے دوسرے مرحلے کی تعمیر پر 326 ملین ڈالر کا خرچ آیا ہے جس میں ان کو سعودی عرب اور سپین کی کمپنیوں کی معاونت حاصل ہے۔پلانٹ کا پہلا مرحلہ 2013 میں مکمل کیا گیا جس کے 152000 شمسی پینلز سے 13 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔دبئی الیکٹرک سٹی اینڈ واٹر اتھارٹی کے مطابق اس پلانٹ سے دنیا کی سستی ترین 5.6 یو ایس سینٹ فی کلو واٹ آور بجلی پیدا کی جارہی ہے،اس پارک کے تیسرے اور حتمی مرحلے سے 800 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائیگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..