
اچانک بھارت یاترا۔۔۔
ہمسائے ملک جانے کی تیاری شروع کی تو قومی ٹیم کے ہاتھ پاؤں پھولنا شروع ہوگئے۔۔۔ کہتے ہیں پولیو کے قطرے پی کر بھارت آئیں، اب اس عمر میں پولیو کے قطرے پینا بھلا کوئی اچھا شگون ہے ؟ معروف نیوز اینکر عائشہ یوسف کا سفر نامہ
ہفتہ 26 مارچ 2016

بھارت ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہمسایوں کے ہاں آنا جانا نہ تو اچھے ہمسائے کیلئے یہ بات اچھی نہیں ہوتی۔ ایک اچھی پڑوسی ہونے کے ناطے دو ماہ پہلے اچانک مجھے خیال آیا کیوں نہ پڑوسی ملک کی سیرکی جائے۔ اس سیر کی خواہش جب والدین سے کی جائے تو اُن کا ڈر جانا معمولی بات ہے اور اگر خواہش کرنے والی لڑکی دلیر ہو تو والدین بھی مان جاتے ہیں اور یہی میرے ساتھ ہوا میرے والدین میرے بھارت جانے پر راضی ہوگئے۔ پڑوسیوں کے جانے کی خواہش کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی آڑ لینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کیونکہ بھارتی حکومت پاکستانیوں کو آسانی سے ویزہ جاری نہیں کرتی اور ویزے کے حصول میں تنگ کرنے کی وجہ بھی 65برس بیت گئے کوئی ٹھوس نہیں بتائی جاتی۔
(جاری ہے)
تمام ضروری سفری دستاویزات مکمل کرکے مجھے یقین تھا کہ ویزہ آسانی سے مل جائیگا لیکن لاہور میں بھارتی ہائی کمیشن کے کورئیر آفس میں بیٹھے میرے ہم وطنوں کو سلام،انہوں نے مسافرکو تنگ کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
بارڈر پار کرتے ہی غصہ بھی آخری حدیں پار کرنے لگا، ہولی تہوار کی و جہ سے بھارتی فوجی بارڈر پر اونچی آواز میں گانے لگا کر ڈانس کرتے نظر آئے اور بنیادی طور پر وہ ڈانس کرکے پاکستانیوں کو دکھا رہے تھے لیکن شاید وہ یہ نہیں جانتے کہ چوبیس گھنٹے بھارتی گانے اور بھارتی فلمیں دیکھ کر بھی پاکستانیوں پر بھارتیوں کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ اٹاری امیگریشن کاؤنٹر پہنچ کر سب سے پہلے جس بھارتی خاتون سے واسطہ پڑا وہ شاید کبھی بھی بھلا پاؤں۔ دیوار کے پیچھے چھپی بیٹھی 50 برس کی عمر کے لگ بھگ بھارتی ناری نے خوفناک نظروں سے میری طرف دیکھا تو مجھے بھی خوف آنے لگا لیکن جب اُس خاتون نے پیار بھرے الفاظ سے ادھر آئیے کہا توخوف قدرے معمولی پڑگیا۔ اس خاتون کی امیگریشن آفس صرف یہ ڈیوٹی ہے کہ وہ آنے والے ہر پاکستانی کو پولیو کے قطرے پلائے۔ میں نے پولیو ڈراپ پینے سے بچنے کیلئے تمام تر کوششیں کیں لیکن وہ خاتون بھی بھارتی حکومت کی طرح ضدی نکلی اور اپنی مرضی کرکے ہی دم لیا اور پولیو کے قطرے پلا ہی دئیے۔ بچپن میں شاید پولیو کے قطرے پیئے بھی ہوں تواب وہ ذائقہ بھی یاد نہیں لیکن واہگہ پر زبردستی کے پولیو ڈراپ پینے کا ذائقہ شائد کبھی نہ بھول پاؤں۔ اس کے بعد امیگریشن کاؤنٹر پر اس سوال نے بھی مجھے پریشان کردیا کہ آپ کے پاس بھارتی کرنسی کہاں سے آئی؟کیونکہ پاکستانیوں پرپابندی عائد ہے کہ وہ بھارتی کرنسی لیکر بارڈر پار نہیں کرسکتے۔ شاید اگر عام پاکستانی کی طرح میرے پاس بھی وزٹ ویزہ ہوتا تو کرنسی ضبط کرلی جاتی لیکن ویزہ کے اوپر واضح نظر آنیوالی عبارت میں جرنلسٹ لکھا دیکھ کر ویزہ افسر نے قلم اٹھا کر ریکارڈ میں بھارتی کرنسی کی جگہ پاکستانی کرنسی لکھ کر ایک اچھے ہمسائے کا ثبوت دیا لیکن چونکہ اُس نے ابتدا میں سوال ہی ایسے ڈراؤنے انداز میں پوچھاکہ کرنسی کلیئر کردینے کے باوجود بھی میرا موڈ خراب ہی رہا۔ یہ آخری کاؤنٹر تھا جہاں سے کلیئرنس ملی اور میں اٹاری امیگریشن دفتر سے باہر نکلی تو پارکنگ میں اعلیٰ نسل کی نئی گاڑیاں ٹیکسیوں کے طور پر استعمال دیکھ کر برا لگا کیونکہ ہمارے ہاں اگر محلے میں کوئی ایسی گاڑی خرید کر آئے تو کئی ، کئی دن تک اپیلائیڈ فور کا ٹیگ ہی نہیں اتارتے۔(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Achanak Baharat Yatra is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 26 March 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.