
- مرکزی صفحہ
- مضامین و انٹرویوز
- قومی مضامین
- چین کی 45 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ، پاکستان میں ترقی کا نیا باب شروع ہو گا
چین کی 45 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ، پاکستان میں ترقی کا نیا باب شروع ہو گا
لیاقت بلوچ کے پی ٹی آئی کی قلابازیوں پر تحفظات۔۔۔۔ بھٹو کی پارٹی سے دلبرداشتہ سابق وفاق وزیر اطلاعات ملک احمد سعید اعوان کی رحلت
منگل 5 مئی 2015

ہفتہ رفتہ کے دوران جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں جماعت کے مقامی رہنماوٴں سردار ظفر حسین خان اور انجینئر عظیم رندھاوا کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے چین کی طرف سے 45 بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کو پاک چین دوستی کا کی عمدہ مثال اور ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز قرار دیا۔ لیاقت بلوچ نے اپنی پریس کانفرنس میں زور دے کر کہا کہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں سب سے زیادہ زور ملک کو درپیش انرجی بحران کے خاتمے پر دینا چاہئے۔ جب تک ملک میں انرجی کا بحران ختم نہیں ہو گا اور امن و امان کی حالت بہتر نہیں ہو گی۔ فیصل آباد جیسے صنعتی شہر میں بجلی کا بحران گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کو درپیش بجلی بحران کی نسبت دوچند ہو گیا ہے۔
(جاری ہے)
ہفتہ رفتہ کے دوران فیصل آباد کے سیاسی حلقوں کو پاکستان پیپلزپارٹی کے ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو دور کے ایک معروف لیڈر ملک احمد سعید اعوان کی سفر آخرت پر روانگی کا صدمہ اٹھانا پڑا۔ ملک احمد سعید اعوان پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی رکن تھے۔ 1988ء کے انتخابات میں انہوں نے فیصل آباد شہر کی مرکزی نشست میاں زاہد سرفراز اور راجہ نادر پرویز جیسے قدآور سیاست دانوں کو شکست دے کر جیتی تھی اور پیپلزپارٹی کی حکومت میں وفاقی وزیر اطلاعات بنائے گئے تھے۔ 1993ء کے انتخابات میں وہ قومی اسمبلی کا الیکشن ہار گئے تو محترمہ بینظیر بھٹو نے انہیں لاہور ہائیکورٹ کا جج مقرر کر دیا تھا۔ 1997ء میں پاکستان مسلم لیگ اقتدار میں آئی تو انہیں لاہور ہائی کورٹ کے جج کی پوزیشن برقرار رکھنا مشکل ہو گیا اور بعد میں انہیں ان کے عہدے سے ریٹائر کر دیا گیا۔ وہ بنیادی طور پر ایک زیرک سیاست دان تھے۔ اس لئے وہ سیاست سے سو فیصد کنارہ کش تو کبھی بھی نہیں ہوئے۔ ان کے پاس انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اربوں روپے مالیت کے نوٹ اور اموال نہیں تھے۔ لہٰذا انہوں نے الیکشن 2002ء اور الیکشن 2008ء میں پارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی پیشکش تو قبول نہیں کی البتہ اپنی پارٹی قائد محترمہ بینظیر بھٹو سے لے کر پیپلزپارٹی کے مقامی کارکنوں کی فکری رہنمائی ضرور کرتے رہے۔ انہیں گذشتہ ہفتے اللہ کو پیارا ہو جانے پر منوں مٹی تلے اتارا گیا ہے لیکن ایک سیاسی کارکن کے طور پر ان کی وفات اس وقت ہو گئی تھی جب 27دسمبر 2007ء کو محترمہ بینظیر بھٹو کو راولپنڈی کے لیاقت باغ کے دروازے پر شہید کر دیا گیا اور ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی نواب شاہ کے آصف علی زرداری کے لئے پارٹی کی قیادت اور ملک کی صدارت کا باعث بن گئی۔ وہ دلبرداشتہ ہو کر گوشہ نشین ہو گئے لیکن جب بھی ان سے پارٹی کے متعلق کوئی سوال کیا جاتا تھا تو وہ مسکرا کر کہا کرتے تھے پارٹی زرداری نے اغوا کر لی ہے اور اب یہ دس پندرہ سالوں میں عوام کے لئے قصہ پارینہ بن جائے گی۔ ملک احمد سعید اعوان کی نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے کسی بڑے نے شرکت نہیں کی۔ پیپلزپارٹی شہر کے صدر رانا مشتاق احمد خاں کا ایک بیان بعض اخبارات میں چھپا ہے۔ راجہ ریاض احمد سمیت پارٹی کے مقامی بڑوں میں سے کسی کو پارٹی کے لئے ملک احمد سعید اعوان کی جدوجہد اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنے کی توفیق نہیں ہوئی۔ شاید یہ بھی ”بلاول ہاوٴس“ یا زرداری مکتبہ فکر کے پارٹی سیاست دانوں کی پارٹی پالیسی ہو۔ ملک احمد سعید اعوان کی رحلت سے پیپلزپارٹی فیصل آباد کی جدوجہد کا ایک باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
China Ki 45 Arab Dollar Ki Sarmaya Kari is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 05 May 2015 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.