
سی پیک اور عوام
یہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ پا کستان کو اپنے محلِ وقوع کے لحاظ سے نہ صرف جنوب ایشیا بلکہ پوری دنیا میں ہی خصوصی اہمیت حاصل ہے۔پاکستان مشرق اور مغرب کے درمیان رابطے کا ایک اہم ذریعہ ہے چین پاکستان کا ہمسایہ اور دوست ملک ہے دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات ہیں
پیر 9 جنوری 2017

(جاری ہے)
چین نے ایک ایسے وقت میں پاکستان میں سینکڑوں منصوبوں میں سرمایہ کاری کا آغاز کیا ہے جب اقوامِ عالم یہاں آنے میں گومگو کا شکار تھیں۔
اقتصادی راہداری ایک ایسا بڑاپروجیکٹ ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔اور تین ار ب افراد اس عظیم منصوبے سے فائدہ اٹھائیں گے۔اقتصادی راہداری سے ہونے والی معاشی ترقی سے پاکستان میں صحت،تعلیم اور دیگر شعبوں کو بھی زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے گا۔صنعتوں کے قیام سے بے ورزگاری میں کمی واقع ہوگی ۔ اور پاکستان کے چاروں صوبے اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔پاکستان کی حکومت ،سیاسی جماعتیں ،فوج اور عوام بھی پاکستان اور چین کے اس اقتصادی راہداری منصوبے کی پْرزور حمایت کر رہے ہیں ۔اور پوری دنیا کی نظریں اس پر جمی ہوئی ہیں۔27اگست 2013ء کو اقتصادی راہداری کے حوالے سے پہلی مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا۔پھر فروری 2014 میں صدرِ پاکستان ممنون حسین نے چین کا دورہ کیا اور اقتصادی راہداری پر چین کی قیادت سے تبادلہء خیالات بھی کیا۔اس کے دو ماہ بعد پھر وزیراعظم نواز شریف نے چین کا دورہ کر کے چین کے وزیراعظم سے منصوبے کے معاملات پر بات کی۔اور یوں 2014میں چین کی حکومت نے سی پیک منصوبے کا اعلان کر دیا۔ اور چینی کمپنیز کو ہدایت کی کہ وہ اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل توانائی ،مواصلات اور ٹرانسپورٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں۔اپریل 2016میں چین کے صدر نے پاکستان کا تاریخی دورہ کیااور اس منصوبے کے حوالے سے 46ارب ڈالر مالیت کے 51منصوبوں پر دستخط کیے۔ان منصوبوں کی تکمیل سے دنیا کی تجارت کا رخ پاکستان کی طرف ہو جائے گا۔اور چین کی درآمدات و برآمدات میں بھی اضافہ ہو گا۔اور تیل گیس کی ترسیل بھی ممکن ہو سکے گی۔چین نے ان منصوبوں کے لئے پاکستان کو قرضہ نہیں دیابلکہ چین کے تین بڑے بینکوں نے ملکی اور غیر ملکی کمپنیز کو فنانسنگ کی ہے ۔ پاک چین اقتصادی راہداری صرف ایک سڑک یا روڈ کا نام نہیں ہے۔بلکہ اس کے ذریعے پاکستا ن کے 55 شہروں کو سڑ کوں اور ریلوں کے ذریعے ملا دیا جائے گا۔حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں نے 28مئی 2015 کو آل پاکستان پارٹیز کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا کہ سب سے پہلے سی پیک کے مغربی روٹ کو تعمیر کیا جائے گا۔حکومت نے تمام سیا سی جماعتوں کے نظریات کو سننے اوراس پر عمل کر نے کے لئے اقتصادی راہداری کی پارلیمانی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔جس کے سربراہ سینیٹر مشاہد حسین سّید ہیں۔پارلیمانی کمیٹی نے نومبر میں طویل مغربی روٹ کا دورہ بھی کیا اور تمام کاموں کا مکمل جائزہ بھی لیا۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ سی پیک پاکستان کے لیے بہت بڑا پروجیکٹ ہے جس کی تکمیل سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی وابستہ ہے۔لیکن جب حکومتیں ایسے بڑے منصوبے تشکیل دیتی ہیں تو ان منصوبوں کا فائدہ عوام کو بھی ہونا چاہیے۔عوام کے مسائل بھی حل ہونے چا ہیے۔ورنہ سی پیک حکومت ِ پاکستان اور ریاست پاکستان کے لئے گلے کی ہڈی ثابت ہوگا۔سی پیک سے حاصل ہونے والی دولت پاکستان کے عوام پر ہی خرچ ہونی چاہیے۔اور یہ خوشحالی ان طبقات کے لیے ہونی چاہیے جو اب تک غربت،بیماری،جہالت اور بد حالی کا شکار ہیں۔اگر سی پیک کے منصوبے سے تعلیم ، صحت ،روزگار اور رہائش کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اور دولت منی لانڈرنگ کے زریعے دوسرے ممالک میں منتقل ہو جاتی ہے تو اس میں سی پیک کا کیا فائدہ ہو گا۔یہ بات غور طلب ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
CPEC Or Pakistan is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 09 January 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.