
آئن سٹائن کا نظریہ ایک بار پھر درست ثابت ہوا
آئن سٹائن کےعمومی نظریہ اضافت کو سو سال پہلے پیش کیا تھا - اسے ہزاروں دفعہ آزمایہ جا چکا ہے اور یہ ہر دفعہ کامیاب رہا ہے
قدیر قریشی جمعہ 27 جولائی 2018

آئن سٹائن نے اپنا عمومی نظریہ اضافت آج سے سو سال پہلے پیش کیا تھا - اسے ہزاروں دفعہ آزمایہ جا چکا ہے اور یہ ہر دفعہ کامیاب رہا ہے - اب تک کوئی ایک بھی مشاہدہ ایسا نہیں ہے جو اس نظریے کی پیش گوئی کے خلاف ہو - اس نظریے کی ایک پیش گوئی یہ بھی ہے کہ بہت زیادہ کششِ ثقل کے علاقے میں مادی اجسام سے نکلنے والی روشنی بھی کششِ ثقل کی وجہ سے اپنی توانائی کھونے لگے گی اور چونکہ فوٹانز کی توانائی ان کی فریکونسی سے ظاہر ہوتی ہے اس لیے فوٹانز کی فریکونسی کم ہونے لگے گی - اس مظہر کو Gravitational red shift کہا جاتا ہے - اب اس پیش گوئی کی مشاہداتی تصدیق بھی کر لی گئی ہے
ہماری زمین سے 26000 نوری سال کے فاصلے پر ہماری کہکشاں کا مرکز ہے جس مین بہت زیادہ کمیت کا supermassive بلیک ہول موجود ہے - اس بلیک ہول کے گرد بہت سے ستارے بہت نزدیک گردش کر رہے ہیں جنہیں عام دوربین سے دیکھنا ممکن نہیں کیونکہ ان کے اور ہمارے درمیان گرد و غبار کے گھنے بادل موجود ہیں - تاہم انفرا ریڈ دوربین سے ان ستاروں کی گردش کو آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے
جرمنی کی میکس پلانک انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے اس بلیک ہول کے بالکل پاس سے گذرنے والے ایک ستارے کا انتہائی تفصیلی جائزہ لیا - اس ستارے سے خارج ہونے والی روشنی کے تجزیے سے یہ ثابت ہو گیا کہ یہ ستارہ بلیک ہول کے گرد ایک بیضوی مدار میں ہے - جوں جوں یہ ستارہ بلیک ہول کے پاس جاتا گیا ویسے ویسے اس کی روشنی کی ریڈ شفٹ میں اضافہ ہوتا گیا - بلیک ہول کے گرد گھوم کر جب یہ ستارہ بلیک ہول سے دور جانے لگا تو اس کی ریڈ شفٹ میں کمی ہونے لگی - یہ ریڈ شفٹ اس ریڈ شفٹ سے زیادہ تھی جو نیوٹن کے قوانین کی رو سے ہونی چاہیے (نیوٹن کے قوانین کے مطابق بیضوی مدار میں کوئی بھی جسم فوکل پوائنٹ کے جتنا نزدیک ہوتا جاتا ہے اتنی ہی اس کی رفتار میں تیزی آتی جاتی ہے اور اس وجہ سے اس کی روشنی میں ریڈ شفٹ پیدا ہو جاتی ہے) لیکن یہ ریڈ شفٹ عین وہی تھی جو آئن سٹائن کے نظریے کی رو سے ہونی چاہیے - یہ پہلا موقع ہے کہ بلیک ہول کے اتنے نزدیک موجود کسی فلکی جسم کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا ہے اور اس شدید کششِ ثقل میں بھی آئن سٹائن کا نظریہ درست پایا گیا ہے.
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Einstein theory successfully tested near supermassive black hole is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 27 July 2018 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.