
ایران سیلاب اور امریکی دہشت گردی کی زد میں
پاکستان کے پڑوسی اسلامی ملک ایران میں مارچ کی انیس تاریخ سے تیز بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے آدھے سے زیادہ ایران متاثر ہوا ہے ۔تازہ ترین موصولہ اطلاعات کے مطابق آدھا ملک زیر آب آ چکا ہے
صابر ابو مریم
بدھ 17 اپریل 2019

(جاری ہے)
سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں بے گھر ہیں۔کافی دن تک امدادی سرگرمیاں حالات کی سنگینی کے باعث سست روی کا شکار رہی ہیںکیونکہ بہت سے مقامات پر زمینی رابطے منقطع ہو چکے تھے جبکہ جدید ہیلی کاپٹرز کے نہ ہونے اور دیگر سہولیات کی کمی کے باعث امدادی سرگرمیاں متاثر رہی ہیں۔
ایک طرف ایرا ن میں سیلاب یعنی قدرتی آفت کے باعث سنگین مشکلات کاسامنا ہے تو دوسری طرف دنیاکے سب سے بڑے شیطان امریکہ کی جانب سے ایران کےخلاف گھیرا تنگ کرنے کی مشقیں اپنے عروج پر ہیں ۔کیونکہ انہی دنوں میں دوسری طرف امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل (جعلی ریاست) میں انتخابات کا ڈھونگ بھی رچایاجا رہا تھا اور امریکی انتظامیہ چاہتی تھی کہ نسل پرست نیتن یاہو دوبارہ اس انتخابات میں صہیونیوں کی جعلی ریاست کے وزیر اعظم کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں ۔اس عنوان سے امریکہ نے اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے پہلے ہی ایران پر سنگین نوعیت کی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جبکہ حالیہ دنوں سیلاب سے متاثر ہونے پر بھی امریکہ نے تازہ پابندیوں کا اطلاق کر دیا ۔ان پابندیوں کے اطلاق کے باعث ایران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لئے ہیلی کاپٹر جیسے امدادی آلات بھی خریدنے سے قاصر رہا ہے جسکی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسری طرف ہرملک کی افواج کی طرح ایران کی عسکری افواج اور اداروں نے بھی سیلاب کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے ہیں۔پانی کے زور کو توڑنے کے لئے مختلف مقامات پر بم دھماکوں اور دیگر وسائل سے راستوں کو کاٹ کر پانی کے رخ کو آبادیوں کی جانب مزید بڑھنے سے روکا بھی گیا ہے۔بہر حال یہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی قوم ایک ایسی قوم ہے کہ جس نے ماضی میں آٹھ سالہ ایسی جنگ کو استقامت کے ساتھ عبور کیا کہ جس جنگ کی پشت پناہی پورا مغرب اور عرب ممالک کے بادشاہ کر رہے تھے لیکن ایران کو تسلم خم کرنے میں ناکام ہوئے۔سیلاب کی اس سنگین صورتحال سے بھی دیر یا جلد بالآخر ایرانی قوم نکل ہی جائے گی۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دنیا کی سیاست اپنی جگہ لیکن انسانی حقوق کے نام پر تو جنگوں میں بھی عالمی اداروں کے قوانین کی پاسداری کا واویلا کیا جاتا ہے لیکن ایران کے سیلابی صورتحال میں دیکھا گیا ہے کہ ایک طرف امریکہ نے مزید شکنجہ سخت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ کے انسانی حقوق سے متعلق نعرے کھوکھلے دعووں سے زیادہ کچھ نہیں اور نہ ہی امریکہ کے ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی کے نعرے کوئی حقیقت رکھتے ہیں۔امریکہ چونکہ اپنی شیطانی سیاست اور دہرے معیار کے باعث دنیا بھر میں دہشت گرد ہی معروف ہے تاہم ایران کے سیلاب میں بھی معاشی دہشت گردی کا عملی نمونہ پیش کر کے امریکہ نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان اور دہشت گرد ہے۔
دوسری اہم بات جو ایران کے سیلا ب سے سامنے آئی ہے کہ دنیا کی حکومتوں نے انتہائی بے حسی اور سست روی کا مظاہرہ کیا ہے۔اگر چہ ایرانی حکومت نے رسمی طور پر کسی بھی اسلامی برادر ملک یا کسی دوسرے ملک سے امداد نہیں مانگی تھی لیکن یہ مسلم امہ کے ممالک کا اولین فرض بنتا تھا کہ سب ایران کے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہوتے۔امریکہ کی ناجائز پابندیوں کے مقابلے میں ایران کا ساتھ دیتے ۔بالآخر یہ ایران ہی ہے کہ جس نے فلسطین سمیت دنیا کی تما مظلوم اقوام اور ملتوں کی ہر ممکنہ مدد جاری رکھی ہوئی ہے۔افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ زمین سرحد کے ساتھ جڑا ہوئی حکومت پاکستان بھی ایرانی سیلاب متاثرین کے مدد کے حق میں بات کرنے سے جان بچارہی تھی ۔سوشل میڈیا پر حکومت کو جب تنقید کا سامنا ہوا تو وزیر اعظم صاحب کومجبوری میں ایرانی سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرنا پڑا۔یہاں پاکستان حکومت کی بات اس لئے بھی پیش کی ہے کہ جب ماضی میں پاکستان میں سیلاب آیا تھا اور تباہ کاریاں ہوئی تھیں تو اس وقت ایران کے سوا کسی بھی ملک میں عید کے خطبات میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے اپیل نہیں کی گئی تھی۔خود ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عید کے خطبہ میں ایران کی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے جس قدر ممکن ہو چندہ اور عطیات جمع کروائیں تا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں مسلمان بھائیوں کی مدد کی جائے۔اس اپیل کے جواب میں ایران کے عوام نے بڑھ چڑھ کر اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہوئے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کی تھی جو آن ریکارڈ ہے۔
خلاصہ یہ ہے کہ ایران میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر ایک طرف ایرانی عوام اپنی مد د آپ کے تحت نبرد آزماہے اور جہدمسلسل کر رہی ہے۔امریکہ کی معاشی دہشت گردی اور کمپنیوں پر پابندی کے باعث تاحال امدادی اداروں کو مشینری خریدنے میں دشواری کا سامنا ہے۔عرب ممالک خاموش ہیں۔13اپریل کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسلم ممالک میں سے اب تک ترکی، کویت،عمان، آذربائیجان،پاکستان جبکہ مغربی اور دیگر مماک سے فرانس ،جرمنی،روس،سوئٹزر لینڈ ،جاپان سے امدادی سامان پہنچی ہے جوکہ امدادی اداروں ہلال احمر اور دیگر کے ذریعہ ایران کی ہلال احمر کے سپرد کی جا چکی ہے تاہم ایران کے اس تباہ کن سیلاب میں تاحال ایرانی امدادی اداروں کو غیر معمولی سطح پر امداد کی اشد ضرورت ہے جبکہ امریکی دہشت گرد انتظامیہ کی جانب سے عائد پابندیاں امدادی سرگرمیوں میںرکاوٹ کا باعث بنی ہوئی ہیں۔قدرتی آفات اقوام کی زندگی کا معمول ہیں لیکن جو چیز آفات گزر جانے کے بعد بھی یاد رکھی اور اقوام کی زندگی پر ہمیشہ اثر انداز ہوتی رہتی ہے وہ آفت کے مقابلے میں قوم کا اپنا حکومت اور آفت زدہ قوم کی نسبت دیگر اقوام کا ردعمل ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Iran Selaab Or Americi Dehshaatgardi ki zad main is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 17 April 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.