
کالا باغ ڈیم کی تعمیر
ہرآنے والے دنوں خاص طور پر گرم موسم میں جیسے جیسے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے حکومتی تمام پر کوششوں کے باوجود اس طلب کو پورا کرنا بجلی مہیاکرنے والوں کے لئے ممکن نہیں ہوتا، اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی ہے
پیر 3 جولائی 2017

ہرآنے والے دنوں خاص طور پر گرم موسم میں جیسے جیسے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے حکومتی تمام پر کوششوں کے باوجود اس طلب کو پورا کرنا بجلی مہیاکرنے والوں کے لئے ممکن نہیں ہوتا، اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی ہے۔ عوامی احتجاج پر اگرچہ حکومت بجلی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام کررہی ہے اور اس کا دعویٰ بھی ہے کہ اگلے سال 2018 تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ کردیا جائے گا مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اگرآج کالاباغ ڈیم مکمل ہوتا توعوام کو اس سے سستی بجلی ملتی اور وہاں ذخیرہ پانی ہونے سے ہماری معیشت بھی بڑھتی جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ کالا باغ ڈیم کے بارے نوائے وقت کے سنڈے میگزین میں ایک مضمون میں فاضل مصنف نے انکشاف کیا تھا کا لاباغ ڈیم کے لئے پہلی تجویز قائداعظم محمد علی جناح نے دی تھی اور متعلقہ محکمہ کو 1948میں دریائے سندھ پر ہائیڈ رو پراجیکٹ پرکام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی مگر ان کی وفات کے بعد ان کے احکامات کو نظرانداز کردیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور سابق چیئرمین واپڈا شمس الملک نے کہا تھا بھارت کالاباغ ڈیم کی مخالفت پر سالا نہ 15ارب روپے خرچ کر رہا ہے جبکہ اسلم بیگ اور حمید گل کا بھی کہنا تھا بھارتی امن مہم بغل میں چھری منہ میں رام رام کے سوا کچھ نہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ وہ ڈیم پر ڈیم بناتا چلا جارہا ہے اور ہم صرف باتیں ہی بنا رہے ہیں ،ہمارا اس اہم مسئلہ پر اتفاق ہی نہیں ہورہا اور وقت تیزی سے گرہا ہے ،اگر کسی کو نام پر مسئلہ ہے تو اس کا نام پاکستان ڈیم رکھ دینا چاہئے۔جو لوگ کالاباغ ڈیم کی مخالفت کر رہے ہیں یہ شائد حالات سے آگاہ نہیں اور اپنی یا کسی کی مصلحت کی وجہ سے چشم پوشی کر رہے ہیں ، وگرنہ کالاباغ ڈیم کب بن چکا ہوتا شمس الملک وہ شخصیت ہیں جنہیں کالاباغ ڈیم کے منصوبہ کے بانیوں میں شامل کیا جا سکتا ہے اور وہ ایک ایسے سچے پاکستانی ہیں، جو پاکستان کے مفاد کو عزیز رکھتے ہیں اب توقوم کو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ امن کی آشا کی باتیں کرنے کے پیچھے ان کی کیا مصلحت رہی ہے۔ کیونکہ جو دشمن ہمسایہ ملک ہے وہ ہماری ترقی کو روکنے کے لئے اربوں روپے خرچ کررہا ہے اس کو ہمارے میر جعفرو صادق کے بارے میں کس قدر معلومات ہیں اور ان سے کس قدر گہرے تعلقات ہیں۔شمس الملک نے توبھانڈا ہی پھوڑدیاجو کالاباغ ڈیم کی مخالفت کررہے ہیں ۔ شمس الملک کے بقول ہمیں کالاباغ ڈیم 1996میں بنالینا چاہیے تھا۔ اسلم بیگ اورحمیدگل مرحوم کا یہ کہنا بھی رد نہیں کیا جاسکتا کہ بھارتی دانشور ہندوانہ منافقت سے باہر نکلیں اور مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے اپنے حکمرانوں پر دباوٴ ڈالیں مگر وہ ایسا نہیں کریں گے کیونکہ ہمارے اپنے نادانوں کی ایک تعداد ان کے ساتھ ہے بھارت نے ہمارے پانی پر درجنوں ڈیم بنا لئے ہیں جبکہ ایک کالا باغ ڈیم کو روکنے کے لئے بھارت سے سالانہ بھتہ بھی وصول کررہے ہیں۔ وزیراعظم قومی مفاد کے کے اتنے اہم منصوبے کالاباغ ڈیم کی اہمیت کے پیش نظراس کی تعمیر کے فوری احکامات دیں ان کا یہ کام ان کے مستقبل کے لئے بھی زادہ راہ ثابت ہوگا اور جس طرح ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان کو ایٹمی اسلامی ملک بنوانے کا اعزاز دلوایا اسی طرح کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ان کا نام ملکی توانائی اور معیشت کے حوالے سے بھی سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔ اور قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Kalabagh Dam Ki Tameer is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 03 July 2017 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.