
کراچی میں ہلاکتوں کے خلاف کاروباری مراکز کی 5روزہ بندش
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی یقین دہانی کے بعد ایم کیو ایم نے لاپتہ افراد کی بازیابی اورکارکنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تحریک موٴخر کر دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے یقین دلایا
جمعہ 9 مئی 2014

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی یقین دہانی کے بعد ایم کیو ایم نے لاپتہ افراد کی بازیابی اورکارکنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تحریک موٴخر کر دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رحمن ملک کے ساتھ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ اورجاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے اور نوکریاں دی جائیں ایم کیو ایم اگر الٹی میٹم واپس نہیں لیتی تو حکومت کی مشکلات بڑھ سکتی تھیں اور اسلام آباد کے ساتھ کراچی بھی دھرنوں اور احتجاجی سیاست کی لپیٹ میں آ سکتا تھا۔کراچی میں مفاہمتی جادوگر رحمن ملک اس وقت سرگرم ہو گئے جب ایم کیو ایم نے دوبارہ احتجاج شروع کرنے کیلئے رابطہ کمیٹی کااجلاس طلب کر لیا تھا۔
(جاری ہے)
دریں اثناء منگل کو وزیر اعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے۔ نواز شریف جب بھی کراچی آتے ہیں تو اس کے ساتھ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی تبدیلی کی افواہیں جنم لیتی ہیں اور مسلم لیگ کے رہنماؤں کی توپوں کا رْخ گورنر سندھ کی جانب مڑ جاتا ہے اس بار مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے سندھ اسمبلی میں بھی گورنر سندھ کو آڑے ہاتھوں لیا اور نواز شریف ایک ایسے موقع پر کراچی آئے ہیں۔ جب مسلم لیگ کے رہنما غصہ میں بھرے بیٹھے ہیں۔ ناراض مسلم لیگیوں میں گورنر شپ اور صوبائی وزارتوں کے امیدوار شامل ہیں۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کسی ایک مسلم لیگی کو گورنر بنا دیں تو دوسرے امیدوار ناراض ہو جائیں گے۔ اس لئے وہ اپنی جماعت کو مزید بحرانوں سے دوچار نہیں کر سکتے۔ ایک جانب مسلم لیگی رہنما چاہتے ہیں کہ ان کو گورنر شپ اور وزارتوں سے مالا مال کر دیا جائے تو دوسری جانب ان کی خواہش ہے کہ ان کے علاقوں میں ترقیاتی کام کرائے جائیں۔ اس ضمن میں وہ بیک وقت وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ناراض ہیں وہ یہ سوال کرتے ہیں کہ نواز شریف وزیر اعلیٰ سندھ سے مسلم لیگ کے ارکان اسمبلی کے علاقوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر ان سے بازپْرس کیوں نہیں کرتے اوران کو احکامات کیوں نہیں دیتے۔ سیاسی حلقوں کے مطابق گورنر سندھ کی تبدیلی مسلم لیگ (ن) کیلئے سودمند نہیں ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان اس وقت مفاہمت بھی موجود ہے جس کے ختم ہونے کی مسلم لیگ کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور ایم کیو ایم 11 مئی کو عمران خان کی تحریک میں شامل ہو گئی تو حکومت کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Karachi Main Halaktoon K Khilaf Karobari Marakiz Ki Bandish is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 09 May 2014 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.