مہمان نوازی روایتی ڈش سے

پنجاب کی دیگر روایتی کھانوں گندلاں کا ساگ مکی کی روٹی باجرہ کی میٹھی روٹی بوڑواں پلاوٴ زردہ اور دیگر کھانوں کے ساتھ چُوری کی ڈش بھی صدیوں سے کھانوں میں شامل چلی آ رہی ہے اور مہمان نوازی میں محبت سمجھی جاتی ہے

Riaz Ahmad Shaheen ریاض احمد شاہین پیر 2 مارچ 2020

mehman nawazi riwayati dish se
پنجاب کی مہمان نوازی میں روایتی ڈش چُوری کا تذکرہ ملتا ہے اور اس سے مہمان سے محبت کی روایات بھی چلی آرہی ہیں لوک داستان ہیر رانجھا میں بھی رانجھا کیلئے چُوری کھلانے کا تذکرہ ہے پنجاب کی روایات روایتی کھانوں سے جڑی ہوئی اور میزبان کی خدمت اورعزت واحترام سے مہمان کے ساتھ پیش آنا روایت ہے یہ روایتی ڈش گندم کے آٹا میں دیسی گھی ملاکر گوندھ کراس کا دیسی گھی کے ساتھ پراٹھا تیار کرنے کے بعد دیسی گھی میں رچے ہوئے پراٹھے کو ڈش میں رکھ کر چُورہ چُورہ کر کے اس میں گڑ شکر یا چینی ملا کر اس کو چُورہ چُورہ کر کے خالص گرم گرم دودھ اور ملائی کے ساتھ کو دیسی مرغی کے سالن کے ساتھ پیش کر کے اپنی محبت کا اظہار کیا جاتا ہے جب کہ عام حالات میں صرف چُوری مائیں اپنے بچوں کو کھلاتیں ہیں اور کھیتوں میں کام اور محنت کرنے والے کسانوں کو ان کے گھر والے چُوری کھلاتے ہیں۔

(جاری ہے)


دیہاتی خواتین کا کہنا ہے یہ بچوں بوڑھوں اور محنت کرنے والوں کیلئے انتہائی طاقت ور خوراک ہے اور ان کی صحت بنتی ہے مگر اس ڈش کو مزید مزیدار بنانے کیلئے اور مہمانوں کی بھر پور انداز میں خدمت کرنے کیلئے گندم کے آٹا کو خالص دودھ دیسی گھی اور کھویاسے گوندھ کر روٹی کے پیڑے بنا کر اس کے دیسی گھی میں پراٹھے تندور یا توے پر تیار کر کے ایک ڈش میں رکھا کر حسب ضرورت اس میں شکر گڑ یا چینی ڈال کر اوراس میں بادام پستہ تل یا گری کا چُوراڈال کر اس پراٹھے کو چُورہ چُورہ کر کے دیسی مرغی کے سالن اور دودھ ملائی کے ساتھ مہمانوں کو پیش کریں تو اس کا ذائقہ منفرداور لطف اندوز ہوگا مہمان آپ کی مہمان نوازی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوں گے مگر اگر آپ شکر گڑ اور چینی کا استعمال نہ کرنا چاہیں تو اس کی جگہ نرم نرم کھجوریں چُورہ میں ملائیں تو چُوری کھانے کا مزا ہی مزا ہوگا۔

کھانے والوں کا کہنا ہے تندور میں پک کر آنے والا پراٹھا زیادہ ہی کھانے میں لطف دیتا ہے اگر صرف چُوری ہی ہو گرما گرم دودھ ملائی کے ساتھ نوش کرنے کا لطف ہی لطف ہے ان کا کہنا ہے یہ خوراک قوت کو بڑ ھاتی ہے البتہ شوگر بلڈ پریشر اور دل کے امراض کے مریضوں اپنے معالج کے بغیر اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے اور دسترخوان میں اس کو میٹھے کے طور پر بھی سجایا جا سکتا ہے اور پنجاب کے لوگوں کی یہ پسندیدہ خوراک بھی ہے لوگ اپنے پالتو طاطوں کو بھی بولنے کی تربیت دینے کیلئے اسی فقرہ سے آغاز کرتے ہیں #’میاں مٹھوں چُوری کھانی ایں‘ اور طوطے بھی چُوری شوق سے کھاتے ہیں اور بولنا سیکھ جاتے ہیں ۔

پنجاب کی دیگر روایتی کھانوں گندلاں کا ساگ مکی کی روٹی باجرہ کی میٹھی روٹی بوڑواں پلاوٴ زردہ اور دیگر کھانوں کے ساتھ چُوری کی ڈش بھی صدیوں سے کھانوں میں شامل چلی آ رہی ہے اور مہمان نوازی میں محبت سمجھی جاتی ہے پنجاب کے وسیب میں جب بھی مہمان بن کر آئیں چُوری کی فرمائش کریں اور اس ڈش کا بھی لطف اٹھائیں اور دیسی خوراک کھائیں پنجاب کے گھبرو نوجوانوں کی پہچان ان کی خالص خوراک ہے یہ ہی وجہ ہے کوڈی کشتیاں ہتھ جوڑیاں پہلوانی وزن اٹھانے سمیت علاقائی کھیل ان کی زندگی میں شامل چلے آ رہے ہیں وسطی پنجاب میں لاہور گوجرانوالہ اور دیگر شہر کے کھانے مشہور ہیں۔

 گوجرانوالہ اور لاہورکے کھانے اور چسکے سری پائے دال چاول چڑے تکہ کباب بریانی لسی دودھ پیڑے اور دگر اپنی جگہ محبت سے جوڑی چُوری کی ڈش اپنی جگہ پنجاب کی یہ کہاوت کھاوٴ پیئو موج مناوٴ اور صحت بناوٴ ددھ اور چُوری کو توانائی بخش خوراک کہا جاتا ہےُ پراٹھے کو چُورہ چُورہ کرنے سے ہی چُوری بنتی ہے اسی لئے اس ڈش کو چُوری کے نام سے ہی پکارا جاتا ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

mehman nawazi riwayati dish se is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 02 March 2020 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.