محبت پاک لفظ ہے

میں یہ نہیں کہتی کہ دوستی ایک بری چیز ہے مگر کبھی سوچا آپ نے کہ ایک نامحرم کس طرح آپکا دوست بن سکتا ہے...؟؟ کیا ہمارا دین ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے؟؟؟

منگل 28 جنوری 2020

mohabbat pak lafz hai
تحریر: نتاشہ عبدالستار

بہت مصروف دن گزارنے کے بعد رات میں فرصت کے چند لمحات میسر آئے تو فون اٹھا کر فیس بک اوپن کر لی آنکھوں کے سامنے سے ایک پوسٹ گزری تو بے اختیار اس پر لکھنے کو دل کیا تو کاغذ قلم اٹھایا اور لکھنا شروع کر دیا۔
''اچھی بیٹیاں اپنے خوابوں میں رنگ بھرنے کے لیے اپنے ماں باپ کے خوابوں کا رنگ نہیں اُتارتیں“
ہر لڑکے کا کسی نا کسی لڑکی سے اور ہر لڑکی کا کسی نا کسی لڑکے سے محبت کرنا اب رواج بن چکا ہے اب یہ محبت محرم سے بھی ہوسکتی ہے اور نا محرم سے بھی ۔

یعنی محبت بہت عام ہے ۔ آسان الفاظ میں یوں کہہ لیں دنیا میں ہر انسان اپنی زندگی کے کسی بھی حصے میں محبت ضرور کرتا ہے...
لیکن آج میں مخاطب ہوں ان لڑکے لڑکیوں سے جنکو نامحرم سے محبت ہوگئی ہو۔

(جاری ہے)

دھیان رہے محبت ہونا لازم ہے۔ اگر ہوس ہو تو اسے محبت مت کہئے گا۔ لفظ ''محبت'' بہت پاک لفظ ہے...

میں نے اپنے معاشرے میں بہت سی ایسی لڑکیاں دیکھی ہے جن کو اپنے ماں باپ کی کوئی پرواہ ہی نہیں انکی عزت انکا وقار پاؤں تلے روند کر اپنے خوابوں میں رنگ بھرنے لگی ہوئی ہیں...لڑکوں سے دوستی ایک عام چیز بن چکی ہے محرم نامحرم کا فرق بھول چکی ہیں...اچھی لڑکیاں نا محرم سے محبت کر لیں تو پھر وہ لڑکیاں تو رہ جاتی ہیں لیکن اچھی نہیں!!بری لڑکیوں کو اچھا بننے میں سالوں لگ جاتے ہیں مگر اچھی لڑکی کو بری کہلانے میں محض چند لمحے درکار ہوتے ہیں ۔

میں یہ نہیں کہتی کہ دوستی ایک بری چیز ہے مگر کبھی سوچا آپ نے کہ ایک نامحرم کس طرح آپکا دوست بن سکتا ہے...؟؟ کیا ہمارا دین ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے؟؟؟
 رب العالمین نے عورت کو جو پردے کا حکم فرمایا ہے، پردے کا مطلب صرف جسم ڈھانپنے پر محیط نہیں ہے غیر محرم سے پردے کا حکم ہر ایکٹیوٹی سے لازم ہے۔ایک لڑکی کو اتنا مضبوط ضرور ہونا چاہیے کہ خود بخود اس کا مقام ایسا طعین ہو جائے،کہ کوئی بھی لڑکا اسے مخاطب کرتے ہوئے ایک خوف سا محسوس کرے۔

لڑکیوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ لڑکے بھی ایسی لڑکی کی عزت کرتے ہیں جو اپنی عزت کرنا جانتی ہو،اور اپنے عورت ہونے کے مقام سے خوب اچھی طرح واقف ہو....
آجکل کیا ہو رہا ہے کوئی بھی وقت کا انتظار نہیں کرتا آجکل کے لڑکیاں اور لڑکے دونوں ہی کسی سے کم نہیں ہیں ابھی فیڈر پینا چھوڑا نہیں گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ پہلے بنا لیے ہیں ۔سوشل میڈیا کا دور ہے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس اپ کا دور ہے کسی قسم کی دوری نہیں ہے ایک مسیج کی بات ہے...بات چیت شروع ہوتی ہے بڑھتے بڑھتے دوستی میں بدلتی ہے...دوستی محبت میں تبدیل ہوتی ہے..فون نمبر کا تبادلہ ہوتا ہے...پھر تصویر کا...ایک دوسرے سے محبت میں عہدوپیمان ہوتے ہے...ساری حدوں کو پار کرنے کے بعد آخر میں کیا ہوتا ہے ان میں سے کسی کے گھر والے نہیں مانتے شادی کے لے...کوئی گھر سے بھاگ کر شادی کر لیتے ہیں جوکہ چند ماہ سے زیادہ بامشکل ہی چل پاتی ہے...ان میں سے کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو ان تصویروں اور چیٹ کے سکرین شوٹ کی مدد سے لڑکیوں کو بلیک میل کرتے ہیں۔

وقت سے پہلے کسی چیز کی چاہ کرنا اور اسکے لیے خوار ہونا بے وقوفی ہے... اللہ نے انسان کے لئے بہترین طے کر رکھا ہے مگر بہت کم لوگ ہی اس وقت کا انتظار کرتے ہیں مناسب وقت پر انکو سب کچھ ملتا ہے لیکن ہم لوگ اپنی بے صبری کی وجہ سے اکثر و بیشتر گھاٹے کا سودا کرلیتے ہیں۔۔کچھ لوگ لا شعوری میں غلطیاں کرتے ہیں، تب انہیں صحیح اور غلط کی پہچان نہیں ہوتی، ایسے لوگوں کی سزاؤں میں قدرت کچھ کمی لے آتی ہے، انہیں جلد ہی اپنی غلطی کی پہچان ہو جاتی ہے، انہیں راستے بھی مل جاتے ہیں اور منزل بھی۔

۔۔ان کے برعکس وہ لوگ جو شعور کی تمام تر آگاہیوں میں قدم رکھنے کے بعد جانتے بوجھتے صحیح اور غلط کی پہچان رکھنے کے بعد بھی گناہوں میں ہاتھ ڈالتے ہیں، ان کی سزائیں پھر لمبی ہوتی ہیں، اندھیرے اس قدر بڑھ جاتے ہیں کے انہیں راستے دکھائی نہیں دیتے، یہ لوگ اپنے لیے کھائی خود تلاش کرتے ہیں، اور بھول جاتے ہیں کے کھائی میں ایک دفعہ گرنے کے بعد نکلنا بہت مشکل ہو جاتا ہے، کھائی میں گرنے کا کوئی پیمانہ نہیںآ جکل کوئی رشتہ بھی خالص نہیں ہوتا، اور یہ زندگی کا اصول ہے کہ زندگی وقت بے وقت سب کچھ دکھاتی رہتی ہے، جن کو ہم خالص سمجھتے ہیں ان سے بڑھ کر ایک خالص رشتہ ہمارے ''رب'' کا ہے جسے اگر ہم نے اپنا مان لیا تو باقیوں کی روش سے آزاد ہو جایں گے۔

جو تعلق خدا کو ہی نامنظور ہو،
اُسے تم بھی کب تک نبھا لوگے 

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

mohabbat pak lafz hai is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 28 January 2020 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.