
ملک کی خوشحالی۔۔حکومت کا بڑا ہدف
عالمی سطح پر بھی اب ہمیں ان ملکوں کی صف میں شامل کیا جاتا ہے جن ملکوں نے سخت نامساعد حالات میں بھی بڑی محنت کرکے اداروں کو مضبوط کرکے معاشی اور تجارتی اہداف کو چھوا کیونکہ جن داخلی مسائل سے ہم نبرد آزما ہیں ایسے حالات میں بھی کوئی بھی ملک ہو اپنے ہاتھ کھڑے کر دیتا۔ لیکن ہماری قیادت اور پاک فوج کے حرکت میں آنے کی وجہ سے اب ملکی حالات معمول پر آرہے ہیں
جمعہ 21 اپریل 2017

عالمی سطح پر بھی اب ہمیں ان ملکوں کی صف میں شامل کیا جاتا ہے جن ملکوں نے سخت نامساعد حالات میں بھی بڑی محنت کرکے اداروں کو مضبوط کرکے معاشی اور تجارتی اہداف کو چھوا کیونکہ جن داخلی مسائل سے ہم نبرد آزما ہیں ایسے حالات میں بھی کوئی بھی ملک ہو اپنے ہاتھ کھڑے کر دیتا۔ لیکن ہماری قیادت اور پاک فوج کے حرکت میں آنے کی وجہ سے اب ملکی حالات معمول پر آرہے ہیں امن کے حوالے سے کیونکہ یہاں ایک طبقہ ایسا ہے جو اس مسلم مملکت خداداد کو اپنی عالمی قائدانہ صلاحتیوں سے دور رکھنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے لیکن ان کے عزائم پورے نہیں ہوں گے۔ ہماری بہادر فوج اور جرات مند قیادت اپنے تمام ریاستی وسائل بروئے کارلاتے ہوئے اپنی اگلی منزلوں اور کامیابیوں کی طرف بڑھ رہی ہے کیونکہ اب وطن عزیز میں سب ادارے متفق ہیں اور پوری یکجہتی کے ساتھ ملک میں امن کی مکمل بحالی کے لئے اپنے طور پر اور اپنی فوج کے ساتھ مل کر آپریشن کر رہے ہیں تاکہ کل کا پا کستان ایک محفوظ پاکستان ہو جہاں زندگی خوشحال ہو اور زندگی بے مثال ہو۔
(جاری ہے)
وزیراعظم پاکستان نے ایسے ایسے سنہری منصوبے دئیے ہیں کہ عالمی برادری بھی ان کی وطن دوستی کا اعتراف کرتی ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف ایک محب وطن حکمران ہے۔ جس نے ہمیشہ قوم اور ملک کی بات کی ہے۔ صنعت کی بات کی ہے تجارت اور معیشت کی بات کی خوشحال پاکستان کی بات کی ہے۔خیبر سے لے کر کراچی تک پورے پاکستان کو موٹروے کے ذریعے ملانے کی بات کی ہے۔ سڑکوں کا یہ حال جو پورے پاکستان میں پھیلایا گیا اور پھیلایا جا رہا ہے یہ مضبوط معیشت کی مضبوطی کی طرف اٹھنے والے کامیابی کے ابتدائی قدم ہیں۔ اب اداروں میں جائیں آپ کو تبدیلی بتائے گی کہ وزیراعظم کی محنت رنگ لائی ہے۔ قوم اور سیاست دان اس تبدیلی کا کھلے دل سے خیرمقدم کریں کیونکہ اب اداروں میں کرپشن کی بجائے معیشت کو مضبوط کرکے قوم اور ملک کی تقدیر بدلنے کی بات ہوتی ہے۔ اب اداروں میں اگلے دس سالہ بیس سالہ پانچ سالہ منصوبوں کی بات کی جاتی ہے کیونکہ جب ادارے ملک سے مخلص ہوں گے تو ملکی حالات بہتری کی طرف بڑھیں گے ہماری نوجوان نسل کو ماضی کے تناظر میں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک رہے۔ موجودہ حکومت صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کیلئے کوشاں تاکہ ملک سے غربت بے روزگاری کا خاتمہ ہو اور قوم خوشحال زندگی کے ساتھ اپنا وقت گزار سکے۔میٹرو اورنج ٹرین پر تنقید کرنے والوں کو سوچنا چاہئے کہ یہ منصوبے وزیراعظم میاں نوازشریف یا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا نہیں یہ پاکستان کے ہیں پاکستانی قوم کے ہیں یہ ہماری نوجوان نسل کے ہیں یہ حکومت ان منصوبوں کی امین ہے اور یہ امانت ہماری مخالفت کرنے والوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان کا معاشی مقدر بدل دے گا بلکہ پورے خطے کی معاشی قسمت بدل دے گا۔ سی پیک اتنا بڑا منصوبہ ہے اس سے لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا جس سے غربت کی شرح کم ہوگی اور پاکستان کی مضبوط ہوتی ہوئی معیشت مزید مضبوط ہو گی۔ نواز شریف کی حکومت کی مالیاتی اور معاشی پالیسیوں نے ملک کو اپنے پاوٴں پر کھڑا کر دیا ہے۔ اس بات کے معترف عالمی مالیاتی ادارے بھی ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
ایک ہے بلا
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
مزید عنوان
Mulk Ki Khush Haali is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 21 April 2017 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.