
ننھی نشوا اچھا ہوا چلی گئی
ڈاکٹر کے مطابق اگر نشوا زندہ بچ بھی جاتی تو ساری زندگی معذوری میں ہی گزارتی۔ ذرا سوچئے!
نادر خان
منگل 23 اپریل 2019

میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد اعلی حکام جاگے اور نشوا کو لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی منتقل کر کے اس کا علاج شروع کر دیا جبکہ غلط انجکشن لگانے والے عملے کے خلاف کاروائی شروع کر دی۔ ڈاکٹر نے بھرپور کوشش کی کہ کسی طرح سے نشوا کی جان بچائی جا سکے لیکن خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ 22 اپریل کو یہ جنت کا پھول واپس جنت میں چلا گیا۔ چلو اچھا ہوا۔
(جاری ہے)
۔۔۔۔۔! یہاں رہ کر بھی اس پھول نے کیا کرنا تھا۔
ڈاکٹر کے مطابق اگر نشوا زندہ بچ بھی جاتی تو ساری زندگی معذوری میں ہی گزارتی۔ ذرا سوچئے! ایک مختلف جسم رکھنے والے یا رکھنے والی کا وجود ہمارے ہاں کیسا ہے ؟ اس کی تعلیم و تربیت کیسے ہوتی، اس کی وجہ سے اس کے ماں باپ بہن بھائی سب معذوری کا شکار ہو جاتے اور نشوا اپنے آپ کو ایک مکمل انسان منوانے کے لئے ساری زندگی لوگوں کو بتاتی رہتی کہ میں مکمل ہوں، ارے بھائی میں مکمل ہوں، میری ہم جولیوں تم تو سمجھتی ہو مجھے میں آپ جیسی ہوں لیکن میرا زندگی گزارنے کا طریقہ آپ سے مختلف ہے، اگر میں چل نہیں سکتی تو اس میں میرا کیا قصور ہے اور آپ چل سکتے ہو تو اس میں آپ کا کیا کمال ہے، جو تمہیں تخلیق کرنے والا ہے وہی تو مجھے تخلیق کرنے والا ہے تو پھر یہ تضاد کیسا۔
اچھا ہی ہوا نشوا چلی گئی کیا کرتی یہاں رک کر وہ جتنی بھی مکمل ہو جاتی لیکن معاشرے کے نظر میں، لوگوں کی نظر میں رہتی نامکمل۔ اپنے آپ کو منواتی رہتی اپنی روح کو چھلنی کرتی رہتی اور روز مرتی چلو اچھا ہی ہوا ایک بار مر گی۔
مجھے یقین ہے پیاری نشوا جنت میں بالکل مکمل ہو گئی وہاں اس کو معذوری کا کوئی طعنہ دینے والا نہیں ہوگا کیونکہ وہاں تو سب برابر کے انسان ہوں گے۔
روز محشر اے انسان تو اللہ کے سامنے کس منہ سے کھڑا ہوگا۔ ہمارے نبی کی تعلیمات کیا خوب ہیں کہ کسی گورے کو کالے عربی کو عجمی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں سب انسان برابر ہیں برتری صرف تقوی کی بنیاد پر ہے۔ انسان توں بھلا بیٹھا یہ تعلیمات۔
آئیے مل کر اس دنیا کو ہی جنت بنا لیں ایک ایسی جنت جہاں سب انسان برابر ہوں، تکلیف ایک کو ہو تو درد سب محسوس کریں، جہاں خواب سب کے سانجھے ہوں اور زندگی سب میں مسکراتی ہو۔
ذرا سوچئے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے پر سوچنے کا وقت نہ ملے۔۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Nanhi Nishwa Acha Hua Chali Gayi is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 23 April 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.