
نگران وزیراعظم کے نام پر قیاس آرائیاں
نگران وزیراعظم کے نام پر قیاس آرائیاں بروقت الیکشن کیلئے انتقال سقم دور کرنا ضروری ہے
جمعرات 10 مئی 2018

موجودہ حکومت کی آئینی مدت 31 مئی 2018 کوختم رہی ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات میں نگران وزیر اعظم کے نام پراتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے مشاورت کی ہے۔ ابھی تک حکومت اور نہ ہی اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیر اعظم کے لئے کوئی نام سامنے آیا ہے۔ اب تک جوبھی نام لئے جارہے تھے وہ قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔ سیاسی حلقوں میں تاثر دیا جارہا ہے۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان نام پر اتفاق رائے ہو گیا ہے لیکن اس کے نام کا اعلان وسط مئی میں کیا جائے گا لیکن حقائق اس کے برعکس ہیں۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت میں پائی جانے والی” دوریاں“نگران وزیراعظم کے نام پراتفاق رائے پر اثر انداز ہوں گی جب تک میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کسی نام پر متفق نہ ہوئے تو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان پایا جانے والا اتفاق رائے “ کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔
(جاری ہے)
عالمی اسٹیبلشمنٹ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن دونوں اپنی مرضی کی بناتی ہے سراج الحق کے بیان سے یہی نظر آتا ہے تحر یک انصاف اور جماعت اسلامی کے راستے الگ ہو گئے ہیں لیکن جماعت اسلامی کے پی کے حکومت میں آخری دن تک رہناچاہتی ہے۔ جماعت اسلامی،متحدہ مجلس عامہ کا حصہ بن گئی ہے جس کے صدرمولا نافضل الرحمن ہیں دوسری طرف مولا نافضل الرحمن میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار ،نیشنل پارٹی کے صدرمیرحاصل برنجو، جمعیت علماء اسلام (ف)،پختونخوا ملی عوامی پارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ووٹ کا ووٹ کو عزت دو“ پرقومی سیمینار میں مل بیٹھنا مستقبل میں انتخابی اتحاد کی بنیادبن سکتا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
ایک ہے بلا
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
مزید عنوان
nigran wazeer e azam ke naam par qiyaas aaraiyan is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 10 May 2018 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.