
پی پی پی ا ورن لیگ کی انتخابی مہم
پچھلے دنوں نوڈیرو میں پی پی پی کے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے اپنی انتہائی مدبرانہ فہم و فراست سے کہا کہ ” آج ملک میں کوئی اور تو اتنا محفوظ نہیں جنتا کہ پا نا ما لیکس کا فیصلہ محفوظ ہے“ ۔جلسے میں عوامی توجہ حا صل کرنے اور تالیاں بجوا نے کے لئے اعتزاز احسن نے یہ بات کہنے کو تو کہہ دی مگر انہیں خو د بھی یہ معلوم ہونا چا ہئے کہ کچھ معاملات اپنی اہمیت کے لحاظ سے بہت زیادہ خا ص ہوتے ہیں
منگل 11 اپریل 2017

(جاری ہے)
بہر کیف آج پانامالیکس کا فیصلہ کرنے والوں کا یہ کہنا یقیناحوصلہ ا فزا اور قابل دید ہے کہ جب بھی فیصلہ آیا تو دنیا یاد رکھے گی اور دیکھے گی کہ فیصلے کیسے ہوتے ہیں سیاسی پنڈٹ اور لمحہ لمحہ سیاسی پنترے باز خا طر جمع رکھیں۔
اگر چہ پی پی پی والوں کو کچھ پتہ نہیں ہے کہ پا نا ما لیکس کا فیصلہ کیا اور کیسا آتا ہے؟؟ مگر اس کے باوجود بھی دیدہ دلیری سے پاکستان پیپلز پارٹی والے اپنے پورے زورو شور سے وفاق اور پورے ملک میں اپنی حکمرانی کی تیاریاں کررہے ہیں ۔جیسے کہ گزشتہ دنوں گڑھی خدا بخش میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دوران خطاب اپنے مخصوص انداز سے کہا کہ ”عوام سے وعدہ ہے کہ آئندہ وفاق میں حکومت بنا کردکھا وٴں گا اگلا وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہوگا “ ۔جبکہ چیئر مین پی پی پی بلاول زرداری نے بھی اپنے خطاب میں یہ کہا کہ ” وفاق اور پنجا ب پر ہماری ہی حکومت ہوگی حکمران کرپشن کی کما ئی کو بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں اور ن لیگ وا لوں کو تو صرف پا نا ما لیکس کی پریشانی ہے۔ ن لیگ جو ترقی کا ڈھول پیٹتی رہتی ہے میں پوچھتا ہوں کہ ترقی کہاں اور کس علاقے میں ہورہی ہے حکمران بتا ئیں کہاں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں ا رے عوام تو میاں صاحب اور ان کے چھو ٹے بھا ئی سے نجات چا ہتے ہیں۔ حا لانکہ ن لیگ کے مقا بلے میں پی پی پی کا عوامی خدمات کے حوالوں سے گراف بہت نیچے ہے یہ ٹھیک ہے کہ ن لیگ نے سوائے پنجاب کو پاکستان سمجھنے کے ملک کے کسی اور صوبے میں اتنے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے ہی کیا ۔کوئی ایسا ایک بھی قابل تعریف و لائق احترام پروجیکٹ تک تو شروع نہیں کیا جو خالصتاََ غیر سیاسی اورپرسنٹیج اور کمیشن سے پاک ہوتا مگر بہرکیف ، ن لیگ نے پنجاب سمیت ملک کے جس صوبے اور شہر میں جیسابھی منصوبہ شروع کیا وہ پی پی پی کے کسی نہ ہونے والے منصوبے کی نسبت بہتر ہے۔تاہم پاکستان پیپلز پا رٹی والے انتخابات سے ایک سال قبل ہی انتخا بی ماحول گرمائے ہوئے ہیں جن کا بات بات پریہ دعویٰ ہے کہ یہ اگلے انتخابات میں وفاق و پنجاب سمیت سارے ملک پر اپنی کا میابیوں کے جھنڈے گا ڑ لیں گے۔اور حق حکمرانی ایسا ادا کریں گے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا والے بھی یاد رکھیں گے کہ حکمران کیسے ہوتے ہیں گویا کہ پی پی پی والوں کے عصاب پر حکمرانی کے حصول کا جادو سوار ہے۔ جبکہ ان کی معمولی سے بھی کہیں کم ترین سطح کی کارکردگی ہے مگر پھر بھی پی پی پی کے اوپر سے نیچے تک کے سب ہی لوگوں کو اقتدار اور حکمرانی کا فوبیا ہوگیاہے آج ان کی اقتدار سے دوری واضح طور پر یہ ظاہر کررہی ہے کہ ان پر اپنی اصلاح نہ کرکے بھی اقتدار کے حصول کا بھوت سرچڑھ کا بول رہاہے۔جبکہ ان دنوں نہ صرف ن لیگ اور پی پی پی بلکہ ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور ہر پاکستانی شہری کی دل کی دھڑکنیں بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی گھڑی کی ٹک ٹک کرتی آواز کے ساتھ حرکت کررہی ہیں ۔ہر خاص و عام کی تو جہ سپریم کورٹ کے آنے والے فیصلے پر مرکوز ہیں اور سب ہی کا شدت سے انتظار ہے کہ اگلے آنے والے دنوں میں پا نا ما لیکس سے متعلق سپریم کورٹ کا کیا اور کیسا فیصلہ آتا ہے۔ پاکستانی خاطر جمع رکھیں وہ وقت کوئی زیادہ دور نہیں کہ جب لگ پتہ جا ئے گا کہ سر پر کتنے بال ہیں جب پا ناما لیکس کا سپریم کورٹ سے فیصلہ آئے گا تو دودھ کا دودھ اور پا نی کا پا نی خود ہی الگ ہو جا ئے گا کہ فیصلہ کرنے والو ں نے کیا اور کیسا فیصلہ دیا ہے۔اس سے انکار نہیں کہ سپریم کورٹ کے پا نا ما لیکس سے متعلق آنے والے فیصلے پر ہی آئندہ ملکی سیاست اور اگلے انتخابات کا انحصار کیا جا سکے گا اور یہ اندازہ ہو پا ئے گا کہ اب ملکی سیاست کس قومی دھارے کی ہوگی۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
ایک ہے بلا
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
مزید عنوان
PPP Or Noon League Ki Intekhabi Mohim is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 11 April 2017 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.