ثابت قدم پی ٹی سی ایل: ملازمین کے نقطہ ِنظر سے

کورونا وائرس مارچ میں پاکستان آیا لیکن ہم فروری میں ہی تھرمل سکینرز کے عادی ہونا شروع ہوگئے تھے۔ گیٹ پر کھڑے گارڈز کے چہرے پر معمول کی مسکراہٹ اب این 95ماسک کے پیچھے سر کو جنبش دے کر خیرمقدم کرنے تک محدود ہوگئی۔ پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹرز میں موجود عملہ اس وقت تک کہنیوں کے ذریعے سلام کرنے ، سماجی دُور ی سے متعلق لطیفوں اور ہینڈ سینی ٹائزز کے استعمال کے ساتھ زندگی گزارنے سے واقف ہونا شروع ہوگیا تھا

جمعرات 4 جون 2020

PTCL
کورونا وائرس مارچ میں پاکستان آیا لیکن ہم فروری میں ہی تھرمل سکینرز کے عادی ہونا شروع ہوگئے تھے۔ گیٹ پر کھڑے گارڈز کے چہرے پر معمول کی مسکراہٹ اب این 95ماسک کے پیچھے سر کو جنبش دے کر خیرمقدم کرنے تک محدود ہوگئی۔ پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹرز میں موجود عملہ اس وقت تک کہنیوں کے ذریعے سلام کرنے ، سماجی دُور ی سے متعلق لطیفوں اور ہینڈ سینی ٹائزز کے استعمال کے ساتھ زندگی گزارنے سے واقف ہونا شروع ہوگیا تھا ۔

اُس کے بعد جب پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا توحکومت کی طرف سے تمام دفاتر کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

پی ٹی سی ایل ایک ڈیجیٹل کمپنی ہے اور پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کی سروسز فراہم کرنے والے بڑے ادار وں میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک روایتی کمپنی بھی ہے۔

ہم صنف، عمر اور سماجی معاشی پس منظر میں نمایاں تنوع رکھتے ہیں۔ ہمارے پاس سیکنڈ جنریشن کے ملازمین ہیں جو 24 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ ظاہر سی بات ہے کہ ہمارے کام کرنے کے انداز میں اچانک تبدیلی ہم میں سے بہت سے ملازمین کیلئے جذباتی اور بھاری ثابت ہوئی۔

تاہم تین ماہ گھر سے کام کرنے کے دوران پی ٹی سی ایل عملے کی طرف سے ٹیکنالوجی کو زندگی کے ایک حصہ کے طور پر قبول کرتا دیکھ بہت خوشی ہوئی۔

اگرچہ ہمارے ضروری عملے کو اب بھی فیلڈ میں جانے اور دفاتر سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے ملازمین کی ایک بڑی تعداد بشمول کانٹیکٹ سینٹر گھروں سے کام کررہی ہے۔ ہم نے اپنی صُبح کی ٹیم مِیٹنگ سے لطف اندوز ہونا شروع کردیا ہے۔ ایک دوسرے کو چائے پیش کی جاتی ہے ، بچے ہیلو کہتے ہوئے اور واک کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور بلیاں بھی اردگرد گھومتی نظرآتی ہیں۔

قیادت اپنی ٹیمز کے ساتھ اب بہتر انداز میں جڑی ہوئی ہے اور اتفاق سے ہمیں ان کی ذاتی زندگی میں جھانکنے کا بھی موقع بھی مل جاتا ہے ۔ ہر صبح ہمیں ان باکس میں نیوزلیٹر مِل جاتا ہے جس سے دن کا آغاز مثبت اندازمیں ہوتا ہے۔ ڈیجیٹل فورمز، صحت سے متعلق ٹوٹکوں کے تبادلے ، مزاحیہ پولز اور سرویز کے ذریعے لوگوں کے احساسات کو محسوس کرنے کے علاوہ ملازمین سے جان پہچان کا مفید پلیٹ فارم ہے۔


ویب نارز روزانہ کی بنیاد پر منعقد کیے جاتے ہیں اور ملازمین بھی اپنی آرا کے ساتھ نئے بحث و مباحثہ کا حصہ بننے کیلئے پر جوش دکھائی دیتے ہیں۔ ماہرین کو سمپوزیمز کی میزبانی کرنے، ذہنی دباؤ کو کم کرنے کیلئے سٹریس مینجمنٹ اور بھر پور توانائی کے حصول میں مدد کیلئے یوگا کرانے کیلئے دعوت دی جاتی ہے۔


پی ٹی سی ایل سے وابستہ افراد حقیقی معنوں میں پاکستان کے نمائندہ ہیں۔ یہ لوگ متحرک اور محنتی ہیں اور خدمت خلق کیلئے ان کی کوششیں مثالی ہیں۔ کام کی نئی روٹین شروع کرنے کے فوراً بعد ہی ہم نے اس بات پر غور کرنا شروع کردیا کہ ہم کیسے ضرورت کی اس گھڑی میں متاثرہ آبادی کی مدد اور انہیں سہولت فراہم کرسکتے ہیں۔ کارپوریٹ سماجی زمہ داری (سی ایس آر) پر مبنی ایک جامع پروگرام تشکیل دیا گیا ہے اور وباء سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے پی ٹی سی ایل کی بڑی تعداد نے اپنی دو دن کی تنخواہ عطیہ کی۔

ان عطیات کو رمضان المبارک کے دوران ملک گیر جامع مہم میں شامل کیا گیا جس کے تحت پنجاب، سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے 30شہروں کا انتخاب کیا گیا۔
مخیر اور خدمت خلق میں مصروف عمل شراکت داروں اور پی ٹی سی ایل رضا کار ٹرسٹ کے تعاون سے 7ہزار متاثرہ خاندانوں کو ایک ماہ کا راشن فراہم کیا گیا۔

وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں 100ملین روپے دیے گئے تاکہ وباء سے زیادہ متاثرہ آبادی کو معاشی مدد فراہم کی جاسکے۔ مزید برآں، این ڈی ایم اے کو ٹیسٹنگ سہولیات میں اضافہ، قرنطینہ مراکز میں ادویات اور فرنٹ لائن سٹاف کیلئے پی پی ای کی فراہمی کیلئے بھی معاونت اور مالی امداد کی گئی۔
کورونا وائرس کی عالمی وباء معمولی نہیں ہے اس لئے گھروں میں محدود رہیں۔

اس وباء نے ہماری سوچ اور طرز عمل کو یکسر تبدیل کردیا ہے اور ہمیں اپنے خاندان اور دوستوں کی زندگیوں کے بارے میں خوف میں مبتلاکردیا ہے۔ لیکن معیاری سروسزکی فراہمی بھی ایک حقیقت ہے۔ صارفین کی توقعات کا ہمیں احساس ہے۔ہم اس بات کو سمجھتے ہیں کہ انٹرنیٹ کا استعمال پہلے سے کئی زیادہ بڑھ گیا ہے اور ہائی سپیڈ اور بغیر کسی رکاوٹ کے رابطہ اب ایک بنیادی ضرورت بن چکا ہے۔ پی ٹی سی ایل کے پاس محنتی، مضبوط اور پرعزم افرادی قوت موجود ہے ۔ ہم مشکلات میں بھی بہترین سروسز فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے پر اُمید اور دعا گو ہیں کہ ان مشکل حالات میں پہلے س زیادہ مضبوط اور ثابت قدم قوم کے طور پر ابھریں گے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

PTCL is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 04 June 2020 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.