
رمضان المبارک کے نام پر مہنگائی کا نہ رکنے والا سلسلہ
رمضا ن شر یف کا آغاز ہو تے ہی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے حکومتی اہلکاروں کی نا اہلی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مہنگائی کا جو طو فان بر پا کیا یہ عید کے قر یب آتے ہی اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے
پیر 13 جولائی 2015

رمضا ن شر یف کا آغاز ہو تے ہی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے حکومتی اہلکاروں کی نا اہلی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مہنگائی کا جو طو فان بر پا کیا یہ عید کے قر یب آتے ہی اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے نا مناسب ملکی سیا سی ومعا شی حالات کی وجہ سے محسوس ہو تا ہے کہ غر یب عوام سے عید کی خوشیاں بھی چھینی جا چکی ہیں وطن عزیز بے پناہ قدرتی وما لی وسائل حامل ہے لیکن اپنوں کی چیرہ دستیوں اور نا اہلی کے باعث دنیا کا خوشحال ترین خطہ مفلوک حالی کا شکار ہو چکاہے۔حکومت پنجاب نے سستے رمضان بازاروں کے نام پر جوسلسلہ شروع کیا ہوا ہے اسکا فائدہ رعوام تک پہنچنے کی بجائے سرکاری افسروں ،ملا زمین اور مارکیٹ کمیٹی کے سیا سی عہدیدداروں تک منتقل ہو رہا ہے اس وقت کھیت سے منڈی میں آ کر پا نچ رو پے کلو کے حساب سے بکنے والی سبزی رمضان بازاروں میں چا لیس رو پے کلو تک بک رہی ہے جبکہ عام مارکیٹ میں صورتحال اس سے بھی دگر گوں ہے۔
(جاری ہے)
ڈی سی او بہاولنگر سید حیدر اقبال نے نوا ئے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ضلع بہاولنگر میں9رمضان بازارلگائے گئے ہیں جن میں2 بہاولنگر،2 چشتیاں،منڈی صادق گنج ،ہارون آباد،فورٹ عباس ،ڈونگہ بونگہ اور سلیمانکی روڈمنچن آباد میں لگائے گئے ہیں ضلع بھر میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لئے100 فیئر پرائس شاپ قائم کی گئیں ہیں جہاں عوام کو معیاری اشیاء عام مارکیٹ سے 10 فیصد کم قیمت پر فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام مار کیٹ میں اشیاء خردونوش کو مقررہ قیمتوں میں فروخت کروانے اور بلیک مافیا کونکیل ڈالنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے انتہائی سخت پالیسی اپناتے ہوئے 36 پرائس کنٹرول سپیشل مجسٹریٹ مقرر کئے جنہوں نے 1197 ریڈ کر کے156300 روپے کے جر مانے اور 5 مقد مات کا اندراج کیا۔اسی طرح احترام رمضان آرڈینس کے تحت 367 ریڈ کر کے ہوٹل مالکان کے خلاف14 ایف آئی آر کا اندراج کرواکر پانچ کو گرفتار کیا جبکہ76500 روپے کے جر مانے کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ناپ تول میں کمی کر نے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجسٹریٹس نے542 ریڈ کر کے 71 دو کانداروں کے چالان عدالت کوبھجوا دیئے ہیں۔ سید حیدر اقبال نے بتایا کہ ناقص اور غیر معیاری گوشت فروخت کر نے والے قصابوں کے خلاف محکمہ لائیوسٹاک کوخصوصی ٹاسک دیا گیا تھا جس پر انہوں نے کاروائی کرتے ہوئے 70 ریڈ کر کے 5 چالان عدالت کو بھجوائے ،24000 جرمانہ کیا گیا جبکہ 3 مقد مات درج کروا کر57 کلو ناقص گوشت کا ضائع کیا۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ڈی سی اوآفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں پر اوورچاجنگ ،ناقص اور غیرمعیاری اشیاء کی فروخت کے بارے موصول ہونے والی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لا ئی جاتی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف رمضان المبارک میں افطار دسترخوانوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ضلع بھرمیں مختلف مقامات پر مخیر افراد کے تعاون سے جاری ان افطار دسترخوانوں پر غریب مستحق افراد کی ایک بڑی تعداد روزہ افطار کرتی ہے ان دسترخوانوں کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ ڈی سی او سید حیدر اقبال اور ان کی ٹیم کے ممبران بھی عام لوگوں کے ساتھ ان افطار دسترخوانوں پر روزہ افطار کرتے ہیں اور ان کی موجودگی سے وہاں موجود غریب روزہ داروں کو محرو می کا احساس نہیں ہوتا اور وہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Ramzan Ul Mubarak K Naam Per Mehengai Ka Na Rukne Wala Silsela is a Business and Economy article, and listed in the articles section of the site. It was published on 13 July 2015 and is famous in Business and Economy category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.