
سندھ میں ”را“ کے ایجنٹ
ایک آپریشن ان کے خلاف بھی ضروری ہے۔۔۔ سندھ میں سیاست دانوں کی باہمی مناقشہ آرائی اپنی جگہ کہ یہ برسوں سے جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گی۔ تشویش ناک امریہ ہے کہ بلوچستان کے بعد سندھ میں بھی بھارتی جاسوسوں کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے اور گرفتار شدگان نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں
ہفتہ 30 اپریل 2016

سندھ میں سیاست دانوں کی باہمی مناقشہ آرائی اپنی جگہ کہ یہ برسوں سے جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گی۔ تشویش ناک امریہ ہے کہ بلوچستان کے بعد سندھ میں بھی بھارتی جاسوسوں کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے اور گرفتار شدگان نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ پکڑے گے بھارتی ایجنٹ ٹھٹھہ،دین ساحلی پٹی کے ماہی گیر ہیں جن کے انکشافات کی روشی میں مزید درجن بھر افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور انہوں نے بہت کچھ تسلیم کیا ہے۔ ان اعترافات کے بعد ہی ساحلی علاقوں میں ”را“ کے نیٹ ورک سے وابستہ افراد کی گرفتاریاں عمل میں آرہی ہیں۔ پولیس، حساس ادارے،کوسٹ گارڈز اور دیگر سب سرگرم عمل ہیں۔ خفیہ نیٹ ورک کو بھی فعال کیا گیا ہے ۔ اس دوران ابراہیم حیدری، کیماڑی، کراچی سے ملحقہ جزائر، ڈاکس، مچھر کالونی ، نیٹی جیٹی، منوڑہ اور ٹھٹھہ و بدین ساحلی پٹی کے سینکڑوں دیہات میں آپریشن کیا گیا اور یہاں مقیم مشتبہ افراد کے کوائف بھی جمع کئے جا رہے ہیں اور یہ کچھ غلط بھی نہیں کہ معاملہ ملکی دفاع کا ہے جسے نقصان پہنچانے کی سازشیں جاری ہیں۔
(جاری ہے)
حال ہی میں جامعہ کراچی سے گرفتار پانچ ملزموں کے روابط بھی ”را“ سے ہونے کا بتایا گیا ہے ۔ یونیورسٹیوں سے سمندری حدود تک ”را“ کے ایجنٹوں کی موجودگی تشویش ناک بات ہے اور ہمارے سکیورٹی تشویش ناک بات ہے اور ہمارے سکیورٹی حلقوں کے لیے چیلنج بھی کہ پڑوسی ملک اپنے مذموم مقاصد کے ساتھ ہمارے گرد گھیراوٴ تنگ کرنے میں مصروف ہے کیونکہ ”را“ کے یہ ایجنٹ تخریب کاری کے بڑے واقعات سے دہشت گردی کی معمولی کارروائیوں تک ہر جگہ مصروف نظر آتے ہیں۔ ایسے مرحلے پر جب پاکستان کی مسلح افواج آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہیں بھارتی مذموم کوششیں اس آپریشن کی راہ میں کانٹے بچھانے سے کم نہیں۔
سندھ میں علیحدگی پسندی کی کوئی بڑی تحریک تو نہیں البتہ قوم پر ستوں کے بعض دھڑے آزادی کی باتیں ضرورکرتے ہیں۔ 23مارچ پر یوم سیاہ اور 14اگست پر یوم غلامی ماننے کے اعلانات اور آزادی کا نعرہ اسی انداز سے لگانا جیسے سماجی، سیاسی آزادیوں کی بات کی جا رہی ہو بعض قوم پرستوں کا معمول ہے۔ حامل ہی میں”را“ سے روابط پر نئے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں اور سندھ کی محب وطن قوتوں کو اعتماد میں لے کر باقاعدہ مہم چلائی جائے کیونکہ سندھی اور بلوچستان میں ”را“ کی فعالیت خطرہ ہے جس سے نمٹنے کی اشد ضرور ت ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Sindh Main RAW K Agent is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 30 April 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.