
سنگاپور کا کمال
ٹرانسپیریسی انٹرنیشنل کے مطابق سنگاپور دنیا کے 180 ملکوں میں تیسرا کرپشن فری ملک ہے 2017میں سنگاپور کا نمبر 6واں تھا۔ ٹرانسپیریسی انٹرنیشنل ایک غیر سرکاری ادارہ ہے
علی سلطان
جمعہ 17 جنوری 2020

(جاری ہے)
لی کو ان ییو سنگاپور کے پہلے وزیراعظم تھے اور وہ تقریباً 40سال تک ملک کے وزیراعظم کی کرسی پر براجمان رہے۔ عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ 10سال سے زیادہ اقتدار کے ساتھ چپکے رہنے والے شحص کو عوام آمر کہنا شروع کر دیتے ہیں لیکن40سال اقتدار پر رہنے کے بعد بھی عوام اُن کو فادر آف دی نیشن کے نام سے یاد کرتی ہے۔
آزادی سے پہلے ملک میں سی پی آئی بی Corrupt Practices Investigation Bureau کے نام سے ادارہ تھا جس کا کام بدعنوانی کو کنٹرول کرنا تھا لیکن وہ اتنا خود مختار اور فعال نہیں تھا ۔ لی کو ان ییو نے وزیراعظم بننے کے بعد سب سے پہلے سی پی آئی بی کو خود مختار تحقیقاتی ادارہ بنایا وہ کتنا خود مختار ادارہ تھا اس کا اندازہ آپ اِس بات سے لگا لیں کے متعدد بار سی پی آئی بی نے لی کو ان ییو اور اُن کی فیملی سے پوچھ گچھ کی ہے ۔ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے کرپشن کا خاتمہ اور اداروں کا احتساب بہت ضروری عمل ہے۔ سی پی آئی بی کو تمام سرکاری اور نجی اداروں کے کسی بھی ورکر سے لے کر وزیر تک تمام سے کسی بھی وقت بدعنوانی کی تحقیقات کا احتیار حاصل ہے ۔ بلکے نہ صرف ادارے سے جُرے لوگ بلکے اُن کی فیملیز اور فرینڈز سے بھی تفتیش کر سکتی ہے۔ دنیا بھر میں یہ سوچ عام ہے کہ نجی اداروں میں بدعنوانی لینے اور دینے والے کا ذاتی معاملہ ہے لیکن سنگاپور میں ایسا نہیں ہے اُن کا ماننا یہ ہے کہ نجی شعبے میں بدعنوانی بھی عوامی مفاد کو متاثر کرتی ہے ۔ سی پی آئی بی نے اپنی مختلف سرگرمیوں کے دوران بہت بار وفاقی وزراء ججز اور اداروں کے سربراہان کو گرفتار کیا ہے اور جُرم ثابت ہونے کے بعد اُ ن کے تمام اثاثہ جات کو سرکاری خزانے میں جمع کروایا ہے لیکن وہاں پر کبھی جمہوریت کو خطرہ لا حق نہیں ہوا کبھی کرپٹ شخص کے حامی اُس کو بچانے کے لیے سڑکوں پر نہیں آئے ، کبھی کسی نے نہ این آر او مانگا نا کبھی کسی نے سیاست بچانے کے لیے کرپٹ چوروں کو ملک سے بھاگ جانے کی اجا زت دی ۔
اگر ہم پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں تو ہمیں بھی سنگاپور والے ماڈل پر جانا پڑے گا جہاں کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہو گا جہاں ہر شخص کا احتساب ہو گا چاہے وہ کتنا بھی طاقتور ہو۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Singapore Ka Kamal is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 17 January 2020 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.