
وفاق بمقابلہ سندھ، احتساب یاانتقام؟
چودھری نثار کوپیپلزپارٹی نے وزیراعظم کااُمیدوار قرار دیناشروع کردیا۔۔۔ سندھ میں ناراض مسلم لیگیوں اور ہم خیال دوستوں کاالائنس بھی کوئی دھماکہ نہ کرسکا
جمعرات 14 جنوری 2016

وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کے بعد بھی وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان سیاسی کشمکش نظر آتی ہے سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کووفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کے روئیے اور انداز حکمرانی پرشدید تحفظات ہیں جس کا برملا اظہار وزیراعظم نوازشریف سے کیاجاچکاہے وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کے ماتحت اداروں سے ہی حکومت سندھ کوپرابلم ہے اور ان اداروں کیکارروائیوں کوسندھ پرحملہ قراردیاجاچکاہے جبکہ نیب جیسے خودمختارادارے کے بارے میں بھی وزیراعلیٰ سندھ تحفظات رکھتے ہیں ان کا کہناہے کہ نیب کوکئی سال سے سندھ میں موجود ہے پھر پہلے یہ کارروائیاں کیوں نہیں ہوئیں اچانک اب نیب کیوں حرکت میں آگیا پیپلزپارٹی کی قیادت نے سندھ میں وفاق کی کارروائیوں کواب نیشنل ایکشن پلان کی بجائے نون لیگ ایکشن پلان کہناشروع کردیاہے جبکہ احتساب کوانتقام کانام دیاگیاہے اور کھل کرکہا جارہاہے کہ نوازحکومت احتساب کے نام پر سیاسی انتقام پراترآئی ہے لیکن سندھ اپنادفاع کرے گا صوبائی خود مختاری آئین نے دی ہے اس کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔
(جاری ہے)
سابق صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی کے رہنماآصف علی زرداری نے بھی اس دوران ایک اور انتہائی اہم بیان جاری کردیاجس میں کہاگیاہے کہ” کسی کواقتدار پرقبضہ کرنے نہیں دیں گے“ جبکہ پیپلزپارٹی کے ایک اور سینئر رہنما سینٹیر چودھری اعتزازاحسن نے بھی اہم بیان دیاہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حامی نہیں ہیں انہیں مدت مکمل ہونے پرریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے جبکہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کاکہناہے کہ فیصلہ آرمی چیف نے خود کرناہے۔ جنرل کیانی نے ایکسٹینشن مانگی تھی اس لئے ان کو ایکسٹینشن دی گئی تھی۔ بیرسٹراعتزازاحسن نے نوازشریف حکومت کوخبردار بھی کیاہے اور ہوشیار بھی کردیاہے جبکہ خورشید شاہ نے شکوہ کیاہے کہ وفاقی وزراء پارلیمنٹ میں نہیں آتے۔ جب حکومت کے لائے پڑے تھے تو وزیراعظم سمیت تمام وزراء روز پارلیمنٹ آنے لگے تھے اب پھر وزراء غائب ہیں ایک وزیر کے اس بیان پرکہ یوسف رضاگیلانی بطوروزیراعظم اس لئے روز پارلیمنٹ آتے تھے کہ وہ فارغ تھے۔ اس بیان پربھی پیپلزپارٹی نے سخت ردعمل دیاہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور وفاقی وزراء کے درمیان سیاسی بیان بازی میں تیزی آتی جارہی ہے۔ سیاسی حلقوں میں یہ بحچ بھی جاری ہے کہ اس قسم کی الزام تراشی اورسیاسی بیان بازی سے حکومت اور پیپلزپارٹی دونوں کاسیاسی فائدہ ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کواصلی پوزیشن ھجماعت ہونے کاتاثر قائم کرنے میں آسانی ہورہی ہے اور حکومت کی جان پی ٹی آئی سے چھوٹی رہے گی لہٰذا دونوں جماعتیں ہلکی پھلکی موسیقی کالطف اٹھارہی ہیں اب دیکھنایہ ہے کہ عمران خان اپنے ترکش سے کون سانیاتیر چلاتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری تودھواں دھارباتیں کرکے پھر بیرون ملک چلے گئے ہیں اور یہ کہہ گئے ہیں کہ آناجانا لگارہے گا۔ عمران خان اور شیخ رشید کیاکریں گے پرویزالٰہی توشہبازشریف پربرستے رہنے کی پالیسی پر عمل پیراہیں، شیخ رشید بھی ٹی وی ٹاک شوز میں بیٹھ کرٹائم پاس کررہے ہیں پی ٹی آئی کے فنانسنگ انجن کوبھی قومی اسمبلی میں رسائی حاصل ہوگئی ہے۔ سندھ میں ناراض مسلم لیگیوں اور ہم خیال دوستوں کاالائنس بھی کوئی دھماکہ نہیں کرسکا۔ البتہ سابق وزیر اعلیٰ لیاقت علی جتوئی ضرورسندھ اسمبلی کی نشست سے محروم ہوگئے ہیں کیونکہ 2013ء میں الیکشن ہارنے کے بعد 2015ء میں الیکشن ٹریبونل کے جس فیصلے کی بدولت وہ سندھ اسمبلی کی دادو کی نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے الیکن ٹریبونل کے اس فیصلے کوسپریم کورٹ نے نامناسب اور غیر معیاری فیصلہ قراردے کرکالعدم قراردے دیااور دادوکی صوبائی نشست پردوبارہ الیکشن کرانے کافیصلہ ہوگیا ہے جس کے ساتھ ہی لیاقت علی جتوئی سندھ اسمبلی سے فارغ ہوگئے ہیں اور اب آنے والے دنوں میں دادوکاضمنی الیکشن سیاسی گہماگہمی کامرکزہوگاجہاں پیپلزپارٹی نشست حاصل کرنے کیلئے پوری توجہ دے گی اور لیاقت جتوئی کوفیصلہ کرناہوگا کہ وہ ضمنی الیکشن میں خود کھڑے ہوں یاکسی اور کوآگے لائیں۔ سندھ کے ایڈووکیٹ جنرل عبدالفتح ملک نے بھی استعفیٰ دے دیاہے بظاہر اس کی وجوہات ذاتی نوعیت کی بیان کی گئی ہے لیکن سیاسی حلقوں میں اس حوالے سے بھی ڈاکٹر عاصم کیس کانام لیاجارہاہے۔ سینیٹر تاج حیدر نے توٹی وی پروگرام میں کہاہے کہ لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کوگرفتار کرنے کا معاملہ اٹھایاجاتا ہے تو وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کہتے ہیں کہ ثبوت نہیں ہیں کس مقدمے میں پکڑیں جبکہ سندھ میں ڈاکٹر عاصم کوگرفتار پہلے کیاجاتاہے اور ثبوت ڈھونڈنے کاعمل گرفتاری کے بعد شروع کیاجاتاہے۔ سوشل میڈیا پورٹس کے مطاب وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کی اطلاع کے لئے دوایف آئی آرشائع کی گئی ہیں ایک ایف آئی آراب پارہ تھانہ اسلام آباد مین درج ہے دوسری ایف آئی آرعزیز آباد تھانہ کراچی میں درج ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Wifaq Bamuqabla Sindh is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 14 January 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.